وزارتِ تعلیم
این آئی او ایس کے بارے میں وضاحت
Posted On:
03 MAR 2021 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 3 مارچ 2021، ٹائمس آف انڈیا نتاریخ 3 مارچ 2021 میں شائع رپورٹ بعنوان ’’این آئی او ایس گیتا ر،امائن کو مدرسوں میں پہنچائے گا‘‘ کے بارے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ اس خبر میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، اس میں حقیقت بیان نہیں کی گئی ہے اور لگتا ہے کہ کام بری منشا سے کا گیا ہے۔
یہاں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ این آئی او ایس ، ایس پی کیو ای ایم (مدرسوں میں معیاری تعلیم کے لئے خصوصی التزام) کے تحت مدرسوں کو منظوری دیتا ہے۔ اس التزام کے تحت رسمی نظام تعلیم کے برخلاف معینہ مضامین کی سختی سے پابندی کے بغیر آموز گاروں کو مختلف مضامین کی پیش کش کی جاتی ہے۔ این آئی او ایس کے ذریعہ فراہم کرائے گئے مضامین کے مجموعے کے لئے انتخاب کرنے کا حق پوری طرح آموزگار کو ہی ہے۔
این آئی او ایس سے منظور شدہ تقریباً 100 مدرسے ہیں جن میں 50000 طلبا زیر تعلیم ہیں۔ اس کے علاوہ پوری طرح مدرسوں کے مطالبے کی بنیاد پر حالیہ مستقبل میں این آئی او ایس کا تقریباً 500 مزید مدرسوں کو منظوری دینے کا منصوبہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-2125
(Release ID: 1702313)
Visitor Counter : 232