زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

کابینہ نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے بھارت اور فجی کے درمیان مفاہمت نامے کومنظوری دی

Posted On: 03 MAR 2021 1:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  3  مارچ 2021،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  زراعت اور متعلقہ شعبوں میں تعاون کے لئے  جمہوریۂ ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور جمہوریۂ  فوجی کی وزارت زراعت کے درمیان  مفاہمت نامے پر  دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔

بھارت اور فجی کے درمیان مفاہمت نامہ درج ذیل شعبوں میں تعاون  کےلئے ہے:

  • ریسرچ عملے ، سائنسی ماہرین ، اسپیشلسٹوں اور تکنیکی تربیت کاروں کا تبادلہ؛
  • ٹکنالوجی  کو فروغ اور  اس کی منتقلی ؛
  • زرعی ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کا فروغ؛
  • سیمیناروں اور  ورکشاپس کے انعقاد کے ذریعہ افسروں اور کسانوں کو تربیت فراہم کراتے ہوئے  انسانی وسائل کا فروغ؛
  • دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان  مشترکہ صنعتوں کو فروغ؛
  • زرعی اشیائے صارفین کی مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن / ڈاؤن اسٹریم پروسیسنگ میں  سرمایہ کاری کو فروغ؛
  • زراعت کے تمام شعبوں میں  صلاحیت سازی  فروغ؛
  • بازار تک رسائی کے ذریعہ زرعی پیداوار کی براہ راست تجارت فروغ؛
  • مشترکہ منصوبہ بندی اور تحقیقی تجاویز تیار کرنا اور ریسرچ پروجیکٹوں اور پروگراموں   پر عمل درآمد؛
  • فائٹو سینیٹری معاملات نپٹانے کے لئے  بھارت ۔ فوجی ورکنگ گروپ کا قیام اور فریقین کے باہمی اتفاق سے  کسی دیگر شکل میں تعاون؛

مفاہمت نامے کے تحت  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی تشکیل کی جائے گی جو  طریقہ کار اور منصوبے کا تعین کرے گا اور  دونوں ممالک کی  عاملہ  ایجنسیوں  کے ذریعہ  اس کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے  پروگراموں اور تعاون کی سفارش کرے گا۔ جے ڈبلیو جی  ہر دو سال میں ایک بار  بھارت اور فجی میں  باری باری سے  میٹنگوں کا انعقاد کرے گا۔

یہ مفاہمت نامہ دستخط کئے جانے کی تاریخ سے نافذ ہوگا اور  پانچ سال کی مدت تک  نافذ رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-2122


(Release ID: 1702261) Visitor Counter : 190