ارضیاتی سائنس کی وزارت

ہندوستان اور ناروے ،لکشدیپ اور پڈوچیری میں بحری  مقامی منصوبہ بندی کا انعقادکرنے پر متفق

Posted On: 03 MAR 2021 12:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  03 مارچ 2021: ہندوستان اور ناروے نے آئندہ  5  برسوں کے لئے سمندری  جگہ پر بحری مقامی منصوبہ بندی کے شعبے میں مشترکہ طورپر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔اس سلسلے میں  حال ہی میں  پروجیکٹ قائمہ کمیٹی کی  پہلی میٹنگ  دونوںملکوں کے  نمائندوں کے مابین کامیابی کے ساتھ منعقدکی گئی تھی ،جس کے بعددونوں ملکوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا کہ سمندر میں انسانی سرگرمیاں  ایک موثر ، محفوظ اور پائیدار طریقے پر انجام دی جانی چاہئیں جوکہ توانائی ،  نقل وحمل ، ماہی گیری ، ایکواکلچر ،  سیاحت  وغیر ہ جیسے   کثیر رخی شعبوں  میں انجام دی جاتی ہیں۔ یہ  اُس ہند- ناروے  مربوط  سمندری اقدامات  کا ایک حصہ ہے، جو 2019  میں دونوں ملکوں کے درمیان دستخط شد ہ  مفاہمت نامے کے تحت آتا ہے۔ اس پروجیکٹ کے لئے پائلیٹ  مقامات کے طورپر لکشدیپ  اور پڈوچیری کی شناخت کی گئی ہے۔

دونوںملکوں نے ساحلی علاقوںمیں اقتصادی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے پائیدار سمندری وسائل کو  استعمال کرنے کی غرض سے  ایک دوسرے کو حمایت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سمندری مقامی منصوبہ بندی  ( ایم ایس پی) کے نام سے معروف اقدام کو اراضی سائنسیز کی وزارت  ( ایم او  ای ایس ) کی وزارت ، ہندوستان کے لئے قومی مرکز برائے ساحلی تحقیق ( این سی سی آر ) کے ذریعہ نافذ کرے گی۔ اپنے ابتدائی مرحلے میں  این سی سی آر پڈوچیری او رلکشدیپ کے ایک سمندری مقامی منصوبہ بندی کا طریقہ کار وضع کرے گی۔ ان مقامات کو ،  کثیر جہتی شعبوں کے لئے(جیسے کہ صنعتیں ، ماہی گیری اور سیاحت ) کا م کرنے کے  منفرد  مواقعوں کے ساتھ ان کے سیٹ اپ کے تناظر میں  پائلیٹ پروجیکٹ کے لئے چنا گیا ہے۔مطالعات اور منصوبہ بندی کے لئے حکومت ہند کے ابتدائی سرمایہ کاری کا تخمینہ تقریباََ 8سے 10 کروڑ روپے سالانہ کا لگایا گیاہے۔ مستقبل میں  ان دو  ماحولیاتی طورپر حساس علاقوں  کے سمندری مقامی منصوبہ بندی طریقہ کار کو ملک کے دیگر ساحلی خطوںمیں  بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام ( یو این ای پی )  نے ہندوستان کے ساحلی خطوں کے لئے ایک سوسائٹی  پر مبنی کارآمد اقدام ، ایم ایس پی منعقد کرنے میں  ایم او ای ایس کو مدددینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کی اراضی سائنسیز کی وزارت اور ناروے کی ماحولیات کی ایجنسی ناروے کے  خارجی امور کی وزارت کے ذریعہ ایم ایس پی اقدام کو  نافذ کرے گی۔اس سے قبل این سی سی آر نے چنئی ، گوا اور کچھ کی کھاڑی کے لئے ساحلی انتظامی منصوبے  وضع کئے تھے ، جو بہت زیادہ کامیاب رہے۔ اب ایم ایس  پی اقدام   ، ملک کے  ساحلی علاقوں میں  بڑی تعداد کثیر رخی اقتصادی شعبوں اور شراکتداروں کی  فروغ  کو مدد فراہم کرے گا۔

اراضی سائنسیز کی وزارت کے علاوہ  پروجیکٹ  قائمہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بہت سی شراکتدار وزارتوں کے نمائندوں  نےشرکت کی ، جن میں ماحولیات کی وزارت ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت ، خارجی امور کی وزارت ، جہازرانی کی وزارت ، تجارت ،صنعت اور ماہی گیری کی وزارت  ،  ماہی گیری ، مویشی پروری اور  ڈیری  امور کی وزارت  ،  سیاحت کی وزارت اور  تمل ناڈو اور لکشدیپ کی ریاستی سرکاروں کے نمائندے شامل تھے۔

سن  2030 تک نیا ہندوستان کا حکومت ہند کا نظریہ نیلگوں  معیشت  کو  پیش رفت کی 10 کلیدی سمتوں  میں سے ایک قراردیتا ہے۔ایم ایس پی کو  پائیدار اور مربوط  سمندری  انتظام کے لئے ایک ٹول کے طور پر عالمی پیمانے پر شناخت کیا جاتا ہے۔ یہ  اراضی سائنسیز کی وزارت کے ذریعہ تیار کئے جانے والی ہندوستان کی نیلگوں اقتصادی پالیسی ( مسودہ ) میں  کام کرنے  کے لئے خاص شعبہ ہے۔

*************

ش ح۔اع ۔رم

U- 2116


(Release ID: 1702199) Visitor Counter : 250