صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر ،کیرالہ،پنجاب،تمل ناڈو،گجرات اور کرناٹک میں یومیہ نئے معاملوں میں اضافے کا سلسلہ جاری


آج صبح 7بجے تک 1.56 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دی گئی

Posted On: 03 MAR 2021 12:03PM by PIB Delhi

مہاراشٹر ،کیرالہ،پنجاب،تمل ناڈو،گجرات اور کرناٹک میں  کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔اسے ملا کر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران درج کئے گئے نئے معاملوں کا یہ 85.95 فیصد ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14989 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔مہاراشٹر میں 7863 کے ساتھ یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد 2938 کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر اور 729 نئے معاملوں کے ساتھ پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011V9K.jpg

مہاراشٹر ، پنجاب ،گجرات ،مدھیہ پردیش ،دہلی،ہریانہ اور کرناٹک میں ہفتہ در ہفتہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

معاملوں کی تعداد کےسلسلے میں اکیلے مہاراشٹر میں ایک ہفتہ کے اندر بڑھنے والے معاملوں کی تعداد 16012 ہے ۔

فیصد کے معاملے میں پنجاب میں ہفتہ واری اضافہ 71.5 فیصد (1783معاملے)ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002I5HF.jpg

مرکز ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہے جہاں پر فعال معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے یا جہاں پر کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے پر سختی سے نگاہ رکھیں تاکہ مجموعی کوششوں کے نتائج رائیگاں نہ جائیں۔موثر جانچ ،جامع طریقہ سے پتہ لگانے ،مثبت معاملوں کو فوراً الگ کرنے اور ان کے قریبی رابطہ میں آنے والوں کو تیزی سے کوارنٹائن کرنےپر سختی سے عمل ہونا چاہئے ۔مرکزی حکومت نے کووڈ-19 کے  معاملوں میں حالیہ دنوں ہونے والی تیزی سے نمٹنے کیلئے مہاراشٹر ،کیرالہ ،چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، گجرات ،پنجاب ،کرناٹک ،تمل ناڈو،مغربی بنگال اور جموں وکشمیر میں اعلیٰ سطحی ٹیمیں بھیجی ہیں۔تین رکنی ٹیموں کی قیادت وزارت صحت میں  جوائن سکریٹری کی سطح کے  افسران کررہے ہیں ۔وہ ریاستی محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کووڈ-19 کے معاملے میں تیزی کا پتہ لگائیں گے اور انہیں کنٹرول کرنے اور روکنے کیلئے قدم اٹھانے میں مدد کریں گے۔

بھارت میں آج فعال معاملوں کی کل تعداد 170126 ہوچکی ہے ۔بھارت کے موجودہ فعال معاملے اب ہندوستان کے کل مثبت معاملوں کا 1.53 فیصد ہیں ۔

درج ذیل گراف گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال معاملوں میں ہونے والی تبدیلی کو دکھا رہا ہے۔کیرالہ، چھتیس گڑھ،مغربی بنگال،تمل ناڈو اور جموں وکشمیر میں جہاں ایک طرف 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں کمی آئی ہے وہیں اسی مدت کے دوران مہاراشٹر ،پنجاب ، دہلی ،کرناٹک اور گجرات میں فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JL0C.jpg

نیچےکے چارٹ میں دکھائی گئی 8ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں میں اضافہ کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CSOT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MZ82.jpg

جن لوگوں نے کووڈ-19 ٹیکہ کی پہلی خوراک لینے کے بعد 28 دن مکمل کرلئے ہیں انہیں دوسری خوراک دینے کا سلسلہ 13 فروری 2021 سے شروع کیا گیا تھا ۔صف اول کے کارکنان کی ٹیکہ کاری 2 فروری 2021 کو شروع ہوئی تھی ۔

60سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں اور مخصوص حالات والے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کووڈ-19 کے ٹیکہ لگانے کا اگلامرحلہ  یکم مارچ 2021 کو شروع ہوچکا ہے۔

آج صبح 7 بجے تک ملنے والی عارضی رپورٹ کے مطابق اب تک 312188 اجلاس کے ذریعہ 1.56 کروڑ (15620749)ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ان میں 6742187 طبی ملازمین (پہلی خوراک)،2713144 طبی ملازمین (دوسری خوراک)،44570230 صف اول کے کارکنان(پہلی خوراک )اور834 صف اول کے کارکنان(دوسری خوراک) ،71896 مستفیدین جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے(پہلی خوراک) اور 60 سال سے زیادہ کی عمر کے 522458 مستفیدین شامل ہیں ۔

 

طبی ملازمین

صف اول کے کارکنان

مخصوص حالات والے  45 سال سے لیکر 60 سال سے کم عمر کے لوگ

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

 

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

67,42,187

27,13,144

55,70,230

834

71,896

5,22,458

1,56,20,749

 

ٹیکہ کاری مہم کے 46ویں دن (2 مارچ2021)تک کل 768730 ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔ان میں سے 652501 مستفیدین کو 10527 اجلاس کے ذریعہ پہلی خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان)دی گئی اور 116229 طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان کو ٹیکے کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

تاریخ : 2 مارچ 2021

طبی ملازمین

صف اول کے کارکنان

مخصوص حالات والے  45 سال سے لیکر 60 سال سے کم عمر کے لوگ

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

کل حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

37656

115395

227762

834

47617

339466

652501

116229

 

 

اب تک کل 1.08 کروڑ سے زیادہ (10812044)لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13123 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

نئی صحت یابیوں میں سے 86.58 فیصد 6 ریاستوں میں مرکوز ہیں۔

مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ ،6332 نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران3512 اور تمل ناڈو میں 473 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ULTN.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 اموات درج کی گئی ہیں۔

نئی اموات میں سے 88.78 فیصد چار ریاستوں میں ہوئی ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (54) لوگوں کی موت ہوئی ہے۔اس کے بعد کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 اور پنجاب میں 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007YWDH.jpg

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 24 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں کووڈ-19 سےکوئی موت  نہیں ہوئی ہے۔یہ ریاستیں ہیں مدھیہ پردیش،دہلی،تلنگانہ،آندھراپردیش،راجستھان،جموں وکشمیر (یو ٹی )،اتراکھنڈ،جھارکھنڈ،گوا،بہار،پڈوچیری،ہماچل پردیش،آسام ، لکشدیپ،منی پور،میگھالیہ،سکم،دمن اور دیو اور دادر اور نگر حویلی،میزورم ،اروناچل پردیش،لداخ(یوٹی)،تریپورہ،ناگالینڈاور انڈومان اور نکوبار جزائر ۔

*******

ش ح- ق ت- م ش

 (U: 2115)

 


(Release ID: 1702163) Visitor Counter : 272