قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائفیڈ،قبائلی امورکی وزارت ، وزارت ثقافت اور لال بہادرشاستری نیشنل اکادمی آف ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے دوروزہ -جی آئی مہوتسوکاانعقاد کرے گا
Posted On:
02 MAR 2021 4:12PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،2؍مارچ :وزیراعظم کے ووکل فارلوکل اورآتم نربھربھارت بنانے کے ویژن کو مدنظررکھتے ہوئے ٹرائبل کوآپریٹومارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن لمیٹڈ (ٹرائفیڈ ) ، قبائلی امورکی وزارت ،حکومت ہند لال بہادرشاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) ، مسوری اور وزارت ثقافت ، حکومت ہند کے اشتراک سے 4اور5مارچ ، 2021کوجی آئی مہوتسوکا انعقاد کررہاہے ۔لال بہادرشاستری اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) کے احاطے میں منعقد ہونے جارہے اس مہوتسومیں جی آئی مصنوعات کے 40سے زیادہ مجاز فروخت کنندگان قبائلی دستکارحصہ لیں گے اوراپنی مصنوعات کو پیش کریں گے ۔
جی آئی مہوتسوکا مقصد ملک بھرکے مختلف جی آئی مصنوعات کو پیش کرنا ہے تاکہ زیرتربیت آئی اے ایس افسران کو ایسی مصنوعات کے بارے میں مزید بیدارکیاجاسکے اور انھیں حساس بنایاجاسکے تاکہ وہ ہندوستان کی مالامال ثقافتی وراثت کو بہترڈھنگ سے سمجھ سکیں اوراپنی پالیسیاں اس طرح لاگوکریں جس سے کہ ان کے علاقے میں جی آئی مصنوعات کا مفاد محفوظ رہ سکے ۔
یہ پروگرام ایسے زیرتربیت افسران کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں وہ مجاز پروڈیوسروں اور دستکاروں سے روبرو ہوسکیں گے اور انھیں مصنوعات کی برانڈنگ ، پیکنگ اوراس کی مارکیٹنگ کی منصوبے تیارکرنے کے لئے مختلف علاقوں میں مدد کرسکیں گے ۔ پدم شری اعزاز یافتہ ڈاکٹررجنی کانت ملک بھرمیں جی آئی مصنوعات کی صورت حال اورجی آئی ٹیگنگ کے طریقہ کارکے بارے میں زیرتربیت افسران کو جانکاری فراہم کریں گے ۔4مارچ ، 2021کے انعقاد کے دوران ڈاکٹررجنی کانت ٹیگ حاصل کرنے میں قبائلی پرڈیوسروں اور دستکاروں کودرپیش چیلنجوں کے بارے میں بھی بات کریں گے ۔
ایل بی ایف این اے اے احاطے میں منعقد ہونے جارہے اس پروگرام کے تحت 5مارچ ، 2021کو ٹرائبس انڈیا آوٹ لیٹ کا افتتاح کیاجائے گاجو جی آئی مصنوعات کے ساتھ قبائلی دستکاری اور مصنوعات کی حوصلہ افزائی کرنے اور ان کے لئے مارکیٹنگ کرنے کا کام کرے گا۔ اس مہوتسوکے دوسرے دن 5مارچ ، 2021کوایک اور پروگرام قابل توجہ رہے گا، وہ پروگرام ہے ٹرائیفیڈ جیکٹ کالانچ جو روایتی جیومیٹرک ای کاربنائی اسٹائل میں پوچم پلّی کے بنکروں کے ذریعہ تیارکی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ اس دوروزہ پروگرام میں ثقافتی شواور ایک کھانے کا فیسٹول کااہتمام کیاجائے گا ، جس میں قبائلی ثقافت اور کھانوں کو بھی پیش کیاجائے گا۔
دستکاری ،ہینڈلوم مصنوعات سمیت اندرون ملک تیارکردہ مصنوعات کی ہندوستان میں ایک مالامال ثقافت رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں جیوگرافیکل انڈی کیشن یعنی جی آئی ٹیگنگ اوراہم ہوجاتی ہے ۔ کسی مخصوص علاقے میں پروڈکٹس کے لئے جیوگرافیکل انڈیکیشن کے اندران اور اس کے تحفظ سے پیداوارکرنے والوں اور دستکاروں کو حوصلہ ملتاہے اورایسے مصنوعات کی تجارت میں مصروف تاجر اپنی تجارت کو قومی اوربین الاقوامی سطح پر توسیع دینے کے لئے حوصلہ پاتے ہیں ، ہندوستان کے کچھ پروڈکٹس عالمی سطح پر مشہورہیں ۔ جن میں ڈارجلنگ کی چائے ، میسورکاریشم ، چندریری ساڑی ، بنارسی بروکیڈ ، پوچم پلی ، مصالحوں کی اقسام ، اڈیشہ کا پٹ چتر، ورلی پینٹنگ ، اراکوگھاٹی کی کافی ، کلو کی شال اورجے پورکے نیلے برتن ، ناگامرچ ، (جس کو بھٹ جولوکیاکے نام سے بھی کافی جاناجاتاہے )سمیت کئی دیگرپروڈکٹس شامل ہیں ۔
ملک بھرکے مختلف قبائلی گروپوں کے ذریعہ صدیوں سے پیداکئے جارہے سودیشی پروڈکٹس کو فروغ دینے ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اوران کی مارکیٹنگ کرنے کے لئے ٹرائفیڈ قومی نوڈل ایجنسی ہے اور اس سمت میں وہ بڑے پیمانے پرکام کررہی ہے ۔ ٹرائفیڈ پہلے سے ہی 50جی آئی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ کررہی ہے اورقبائلی فروخت کنندگان کومجاز فروخت کنندگان کے طورپر رجسٹریشن کرنے کے لئے بڑے قدم اٹھارہی ہے ، ساتھ ہی جی آئی پروڈکٹس کے مجاز فروخت کنندگان کانیاآدھاربھی تیارکررہی ہے ۔ان کوششوں سے فروخت کنندگان کوپیداوارکرنے والوں تک رسائی اور پیداوارکرنے والوں کو فروخت کنندگان تک رسائی حاصل کرنے میں اضافہ ہوگا۔ ٹرائفیڈ ایسے نئے پروڈکٹس کی شناخت کرنے کا بھی کام کررہی ہے ، جن کی جی آئی ٹیگنگ ہوسکتی ہے اور اس نے اب تک ایسے 54پروڈکٹس کو نشانزد کیاہے ۔
ٹرائفیڈ قبائلی لوگوں کی آمدنی اورذریعہ معاش بہترکرنے کے لئے لگاتارکام کررہی ہے ،ساتھ ہی ان کے طرز بودوباش اور روایتوں کو بھی تحفظ فراہم کرنے کام کررہی ہے ۔
*****************
(ش ح ۔م ع۔ع آ ،03.03.2021)
U-2104
(Release ID: 1702161)
Visitor Counter : 159