وزارتِ تعلیم

بھارت کھلونا میلہ 2021 میں تین کیندریہ ودیالیوں نے تعلیمی کھلونوں کی نمائش کی

Posted On: 02 MAR 2021 1:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2  مارچ 2021،    کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن  (کے وی ایس) کے طلبا  بھارت کھلونا میلہ 2021 میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کررہے ہیں۔ کے وی ایس سے  کرائے جانے والے  رجسٹریشنوں کی مجموعی تعداد تقریباً 3.5 لاکھ ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  27 فروری 2021 کو بھارت کھلونا میلہ کا افتتاح کیا تھا۔ میلے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ  ہمارے  ملک کی کھلونا صنعت میں بہت زیادہ طاقت پوشیدہ ہے۔ اس طاقت میں اضافہ اور اس کی شناخت میں  اضافہ  آتم نربھر بھارت مہم کا ایک بڑا حصہ ہے۔

ملک بھر سے  تین کیندریہ ودیالیوں کا میلے میں اسٹال لگانے کے لئے انتخاب کیا گیا۔ اس میلے میں  دلی خطے سے کے وی  جے این یو ، کے وی نمبر 1 اے ایف ایس گرگاؤں اور کے وی آئی آئی ٹی کانپور اپنے منفرد  کھلونوں کی نمائش کررہے ہیں۔

کیندریہ ودیالیہ ہال نمبر 9 میں موجود ہیں جہاں آموزشی اور تعلیمی کھلونوں کی نمائش لگائی گئی ہے۔ کے وی جے این یو   25 کھلونوں کی نمائش کررہا ہے جن میں جانوروں کی کٹھ پتلیاں بھی شامل ہیں جو کہ  مختلف کہانیاں سنانے میں استعمال کی جاتی ہیں۔ کے وی آئی آئی ٹی کانپور  کے اسٹال میں 33 کھلونے ہیں۔ جن میں بورڈ گیمس، ڈیجیٹل گیمس، میکینکل گیمس اور سائنس ایکٹی وٹی گیم ، رولنگ جوکر ، پیپر پپیٹس، ڈائنامک ڈول، نالج ایکسپریس، وے میکر، ٹچنگ سلیٹ، کووڈ رکشک، ٹوائے پیراشوٹ وغیرہ  شامل ہیں۔

کے وی نمبر 1 اے ایف ایس گرو گروام کے اسٹال میں 14 کھلونے ہیں، جن میں  ایڈیشن مشین ، ورڈ ہاؤزی، ہائیڈرولک بریک سسٹم ، جوڑ گاڑی، نل ترنگ، پروبینو وغیرہ شامل ہیں۔

بھارت کھلونا میلہ  کا انعقاد 27 فروری سے 2 مارچ 2021 تک کیا گیا۔ بچوں کے لئے  روایتی کھلونا سازی پر  دست کاری کے مظاہرے اور  کھلونا میوزیم اور کارخانوں  کے ورچول دورے  سمیت مختلف سرگرمیوں میں شرکت کرنے کا یہ ایک موقع ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

 

U-2083

                          



(Release ID: 1702094) Visitor Counter : 196