صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کیرالہ ،مہاراشٹر،پنجاب ،کرناٹک،تمل ناڈو اور
گجرات میں کووڈ-19 کے روزانہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری
مناسب عمر کے آبادی گروپوں کی کووڈٹیکہ کاری کا مرحلہ آج سے شروع
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 کی وجہ سے کسی نئے مریض کے مرنے کی اطلاع نہیں ملی
Posted On:
01 MAR 2021 12:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،01مارچ ، 2021
ملک کی متعدد ریاستوں میں کووڈ کے روزانہ نئے معاملوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔چھ ریاستوں –مہاراشٹر،کیرالہ،پنجاب،کرناٹک،تمل ناڈو اور گجرات میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران نئے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں میں 15510معاملے درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں کل سب سے زیادہ 8293نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے ۔کیرالہ اور پنجاب میں کل تقریباً 3254اور 579نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
87.25فیصد نئے معاملے چھ ریاتوں سے ہیں۔
مرکزی حکومت زیادہ تعداد میں فعال معاملے ظاہرکرنے والی اور زیادہ تعداد میں کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ کی معلومات دینے والی ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مسلسل غور و خوض کررہی ہے۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو کووڈ-19کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے مسلسل سخت نگرانی کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔ موثر جائزہ، وسیع ٹریکنگ ،متاثرہ معاملوں میں تیزی سے آئسولیشن کرنے اور ایسے مریضوں کے نزدیکی رابطوں کو جلد از جلد قرنطینہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
آٹھ ریاستوں میں کووڈ کے روزانہ نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہونے کا پتہ چلا ہے۔
آج ملک میں فعال معاملوں کی کل تعداد 168627 ہے۔ ہندوستان میں موجودہ زیر علاج معاملوں کی تعداد کل متاثرہ معاملوں کی صرف 1.52 فیصد ہے۔ ملک کے کل زیر علاج معاملوں میں پانچ ریاستوں کی حصہ داری 84فیصد ہے۔
ہندوستان کے کل زیر علاج معاملوں میں اکیلے مہاراشٹر کا تعاون 46.39 فیصد ہے۔ ایسے معاملوں میں کیرالہ کا تعاون 29.49فیصد ہے۔
21ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام علاقوں میں 1000سے کم زیر علاج معاملوں کی معلومات ملی ہے۔ اروناچل پردیش میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کسی زیر علاج معاملے کا پتہ نہیں چلا ہے۔
15ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 1000 سے زیادہ زیر علاج معاملوں کی معلومات ملی ہے۔
کیرالہ اور مہاراشٹر ایسی دو ریاستیں ہیں جہاں دس ہزار سے زیادہ زیر علاج معاملے درج ہیں،جبکہ باقی 13ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں زیر علاج معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے دس ہزار کے درمیان ہے۔
ابھی تک 292312سیشن کے ذریعہ سے فائدہ دہندگان کو کل 14301266ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ ان میں 666985 ایچ سی ڈبلیو کو دی گئی پہلی خوراک 2456191 ،ایچ سی ڈبلیو کو دی گئی دوسری خوراک اور 5175090ایف ایل ڈبلیو کو دی گئی پہلی خوراک شامل ہیں۔
کووڈ19ٹیکہ کاری کا اگلا مرحلہ آج شروع ہوا ہے۔ اس مرحلے میں ان لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے جن کی عمر 60سال سے زیادہ ہے اور 45سال یا اس سے زیادہ عمر کے ان لوگوں کو بھی ٹیکے لگیں گے جو مخصوص ہم آہنگی کی حالت میں مبتلا ہیں۔ رجسٹریشن کے ایک آسان عمل کو قائم کیا گیا ہے جس میں ممکنہ فائدہ دہندگان کے پاس عبوری طورپر خود رجسٹریشن کرانے،آن لائن رجسٹریشن یا سہولت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کا متبادل ہوگا۔
فائدہ دہند گان کو رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کےلئے وقت معین کرنے کے بارے میں کسی بھی معلومات کےلئے اس گائڈلائن کا جائزہ لینے کی صلاح دی جاتی ہے۔
https://www.mohfw.gov.in/pdf/UserManualCitizenRegistration&AppointmentforVaccination.pdf
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور قومی صحت اتھاریٹی کی ویب سائٹ پر ٹیکہ لگانے والے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کی ایک فہرست اپلوڈ کی گئی ہے۔ معلومات کےلئے یہ ویب سائٹ دیکھیں:
https://www.mohfw.gov.in/pdf/CGHSEmphospitals.xlsx
https://www.mohfw.gov.in/pdf/PMJAYPRIVATEHOSPITALSCONSOLIDATED.xlsx
ابھی تک کووڈ کے 1.07کروڑ (10786457) سے زیادہ مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 11288مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔
کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 4333کووڈ کے مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں تقریباً 3753اور 490 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 106مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ موت کے 8679فیصد نئے معاملے پانچ ریاستوں سے متعلق ہیں۔ مہاراشٹر میں کل سب سے زیادہ 62 موت کے نئے معاملے درج ہوئے جبکہ کل کیرالہ اور پنجاب میں تقریباً 15اور 7مریضوں کی موت ہوئی۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 20ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کووڈ19سے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔ان ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام اس طرح ہیں-تلنگانہ ،اترپردیش،راجستھان،آندھراپردیش،بہار،ہماچل پردیش، پڈوچیری،آسام،منی پور،سکم،میزورم،ناگالینڈ،اروناچل پردیش،تریپورہ،لکشدویپ،میگھالیہ ،لداخ،انڈمان اور نیکوبار جزائر،اتراکھنڈ،دمن اور دیو اور دادر نگر حویلی۔
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:2045
(Release ID: 1701846)
Visitor Counter : 268