کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

تیسرے جن اوشدھی دوس 2021 کی تقریبات کا آغاز


جن اوشدھی دوس ہفتہ یکم مارچ سے 7 مارچ 2021 تک منایا جائے گا

تیسرے جن اوشدھی دوس کا موضوع : ’’سیوا بھی - روزگار بھی ‘‘ ہے

آج 1000 سے زیادہ ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد

Posted On: 01 MAR 2021 5:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم مارچ، 2021 /  آج تیسرے جن اوشدھی دوس 2021 کی تقریبات شروع ہوئی۔  یہ ایک ہفتہ طویل تقریبات جو آج یکم مارچ سے 7 مارچ ، 2021 تک منائی جائیں گی  ، جن اوشدھی کیندروں نے  آج ملک بھر میں ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد کیا۔ ان میں پلڈ پریشر چیک اپ ، شوگر لیول چیک اپ، مفت ڈاکٹر صلاح مشورہ اور مفت دوا تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اہتمام مختلف جن اوشدھی کیندروں پر  کیا گیا ۔ ملک بھر میں مختلف جگہوں پر آج 1000 سے زیادہ ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔  ان ہیلتھ کیمپوں میں آنے والے عام لوگوں کو جن اوشدھی کیندروں پر فروخت کی جانے والی دواؤں کی قیمتوں اور کوالٹی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

بھارت کے دوا سازی کے بیورو (بی پی پی آئی) نے جو پردھان منتری بھارتیہ  جن اوشدھی پریجونا (پی ایم بی جے پی) پر عمل  درآمد کرنے والی ایجنسی ہے 7 مارچ 2021 کو تیسرا جن اوشدھی دوس منا رہی ہے۔  جا کس موضوع ہے : ’’سویا بھی روزگار بھی‘‘۔

وزیر اعظم جنارب  نریندر مودی نے ہر سال کی 7 مارچ کی تاریخ کو ملک بھر میں جن اوشدھی دوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے سال دوسرے جن اوشدھی دوس پر 5695 پردھان منتری بھارتی جن اوشدھی کیندروں نے ان تقریبات میں حصہ لیا تھا۔ جن میں بھارت کے 15 لاکھ سے زیادہ شہری سرگرم ہوئے تھے۔  جن اوشدھی دوس ہفتے کی تقریبات یکم جنوری سے 7 مارچ کے درمیان منائی جائیں گی۔ جن میں ہیلتھ چیک اپ کیمپوں  ، جن اوشدھی پری چرچہ کا انعقاد کیا جائے گا ، نوجوانوں کو جن اوشدھی کے بارے میں جانکاری دی جائے گی یہ تمام سرگرمیاں پورے ملک میں انجام دی جائے گی۔

’’پردھان منتری بھارتیہ جن اودشدھی پری یوجنا‘‘ حکومت ہند کے دوا سازی کے محکمے کا ایک باوقار قدم ہے ، جن سے بڑے پیماے پر لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس اقدام کے طور پر کوالٹی والی دوائیں مناسب قیمت پر دستیاب کرائی جاتی ہیں۔ اسٹورس کی تعداد 7400 سے زیادہ ہو گئی ہے اور ملک کے سبھی 734 ضلاع اس میں شامل کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ مالی سال 20-2019 کے دوران پی ایم بی جے پی میں 433.61 کروڑ  روپے کے فروخت کی ہے (ایم آر پی پر)۔ اس سے ملک کے عام شہریوں کے تقریباً 2500 کروڑ روپے کی بچت پوئی ہے۔ کیونکہ یہ دوائیں مارکٹ کی اوسط قیمتوں کی بنسبت 50 فیصد سے 90 فیصد تک سستی ہے۔ رواں مالی سال 21-2020 میں 586.50 کروڑ کی فروخت 28.02.2021 تک کی گئی جس کی وجہ سے پلانٹ والی دواؤں کے مقابلے شہریوں کی  تقریباً 3500 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ اس اسکیم کے تحت دیرپا اور مستقل آمدنی کے ساتھ خود روزگاری کا ایک اچھا وسیلہ بھی فراہم ہو رہا ہے۔

 

۔۔۔

                                                                       

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –2059



(Release ID: 1701844) Visitor Counter : 181