صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے اگلے مرحلے کے لیے کو-ون 2.0 پورٹل www.cowin.gov.in پر یکم مارچ 2021 کو صبح 9:00 بجے سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا
10 ہزار سے زیادہ نجی اسپتالوں کو آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت پینل میں شامل کیا گیا ہے، سی جی ایچ ایس کے تحت 600 سے زیادہ اسپتال اور دیگر نجی اسپتال جو ریاستی اسکیموں کے تحت پینل میں شامل ہیں کووڈ ٹیکہ کاری مراکز کے طور پر کام کرسکتے ہیں
تمام سرکاری اسپتالوں میں مفت کووڈ ٹیکہ کاری کی جائے گی
Posted On:
28 FEB 2021 6:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری: آبادی کے گروہوں کی عمر کی مناسبت سے، دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری کی مہم کے اگلے مرحلے کا آغاز یکم مارچ 2021 (کل) سے ہونے جارہا ہے۔ )رجسٹریشن یکم مارچ کو 9:00 بجے www.cowin.gov.in سے کھلے گی) شہری کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی، کو-ون 2.0 پورٹل یا دیگر آئی ٹی ایپلی کیشنز جیسے آروگیہ سیتو وغیرہ کے ذریعہ، ٹیکہ کاری کے لیے اندراج کرسکیں گے اور اپوائنٹمنٹ بک کراسکیں گے۔
یہ معلومات مرکزی وزارت صحت اور قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعہ آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی کے تحت 10000 نجی اسپتالوں، سی جی ایچ ایس کے پینل میں شامل 600 سے زائد اسپتالوں، اور ریاستی حکومت کی صحت انشورنس اسکیموں کے تحت شامل دیگر نجی اسپتالوں کے لیے منعقدہ کو-ون2.0 پر اوریئنٹیشن ورکشاپ کے دوران دی گئی۔ انھیں کو-ون ٹو ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں مربوط نئی خصوصیات کے بارے میں سمجھایا گیا۔ نجی پینل میں شامل کووڈ ٹیکہ کاری کے مراکز (سی وی سی) کو بھی ٹیکوں اور ان کے اثرات (اے ای ایف آئی) سے نمٹنے مختلف پہلوؤں کی تربیت قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کے تعاون سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دی گئی۔
شرکا کو سمجھایا گیا ہے کہ تمام شہری جن کی 60 سال یا زیادہ ہے یا یکم جنوری 2022 کو اس عمر کوپہنچ جائیں گے وہ رجسٹر کرنے کے اہل ہیں، اس کے علاوہ وہ شہری بھی اہل ہیں یکم جنوری 2022 کو 45 سے 59 سال کی عمر کو پہنچیں گے نیز (ضمیمے میں دیے گئے) 20 متعلقہ عوارض میں مبتلا ہیں۔
ہر خوراک کے لیے، کسی بھی وقت، کسی بھی تاریخ کے لیے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے صرف ایک براہ راست اپوائنٹمنٹ ہوگی۔ کسی بھی تاریخ کو کووڈ ٹیکہ کاری مرکز کی اپوانٹمنٹس اس دن کے لیے سہ پہر تین بجے سلاٹ بند کردیے جائیں گے جس کے لیے وہ کھولے گئے تھے۔ مثال کے طور پر، یکم مارچ کے لیے سلاٹ صبح 9:00 بجے سے سپہ پہر 3:00 بجے تک ہوں گے، اور اور اس دوران بشرط دستیابی کسی بھی وقت اپوائنٹمنٹس کی جا سکتی ہے۔ تاہم یکم مارچ کو مستقبل میں دستیاب تاریخوں کے لیے اپوائنٹمنٹس بک کی جاسکتی ہیں۔ دوسری خوراک کے لیے سلاٹ بھی پہلی خوارک کی تاریخ سے 29ویں دن بعد اسی کووڈ ٹیکہ کاری مرکز سے بک کی جاسکتی ہے۔ اگر کوئی شخص پہلی خوراک کی اپوائنٹمنٹ منسوخ کرتا ہے تو دونوں خوراکوں کی اپوائنٹمنٹ منسوخ ہو جائے گی۔
اہل فرد مرحلہ وار عمل کے ذریعے اپنے موبائل نمبر سے کو-ون ٹو پورٹل پر رجسٹر کرسکیں گے۔ ایک موبائل نمبر سے کوئی فرد زیادہ سے زیادہ چار مستفیدین کا رجسٹر کرسکتا ہے۔ تاہم ایک موبائل نمبر پر رجسٹر شدہ تمام افراد کے پاس موبائل نمبر کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں ہوگی۔ ایسے ہر مسففید کے لیے فوٹو شناختی کارڈ نمبر لازمی طور پر مختلف ہونا چاہیے۔ مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی شناختی دستاویزات آن لائن رجسٹریشن کے حصول کے لیے استعمال کی جاسکتی ہیں۔
- آدھار کارڈ / خط
- انتخابی تصویری شناختی کارڈ (ای پی آئی سی)
- پاسپورٹ
- ڈرائیونگ لائسنس
- پین کارڈ
- این پی آر سمارٹ کارڈ
- پنشن دستاویز، تصویر کے ساتھ
شہریوں کی رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری کے لیے اپوائنٹمنٹ کے لیے یوزر گائیڈ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود اور قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کی ویب سائٹوں پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہے۔
https://www.mohfw.gov.in/pdf/UserManualCitizenRegistration&AppointmentforVaccination.pdf
ان تمام نجی اسپتالوں کی فہرست وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور قومی صحت اتھارٹی کی ویب سائٹوں پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ان تک رسائی یہاں سے حاصل کی جاسکتی ہے:
a) https://www.mohfw.gov.in/pdf/CGHSEmphospitals.xlsx
b) https://www.mohfw.gov.in/pdf/PMJAYPRIVATEHOSPITALSCONSOLIDATED.xlsx
یہ بھی وضاحت کی گئی کہ تمام ویکسین مرکزی حکومت خرید کر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بلا معاوضہ فراہم کرے گی جو آگے میں انھیں سرکاری اور نجی کووڈ ٹیکہ کاری مراکز (سی وی سی) کو فراہم کریں گے۔اس بات پر زور دیا گیا کہ سرکاری صحت کی سہولیات میں مستفید افراد کو فراہم کی جانے والی ویکسین مکمل طور پر مفت دستیاب ہوگی، جبکہ نجی سہولیات مستفیدین سے ڈھائی سو روپے سے زیادہ رقم وصول نہیں کرسکتیں (150 روپے ٹیکے کے لیے اور 100 روپے آپریشنل چارج کے طور پر)۔ پرائیویٹ اسپتال قومی صحت اتھارٹی (این ایچ اے) کے متعینہ اکاؤنٹ میں ان کو فراہم کیے گئے ویکسین کی قیمت ادا کریں گے۔ اس کے لیے پیمنٹ گیٹ وے این ایچ اے کی ویب سائٹ پر فعال کیا گیا ہے۔
ہیلتھ کیئر ورکرز (ایچ سی ڈبلیوز) اور فرنٹ لائن ورکرز (ایف ایل ڈبلیو) کو ٹیکے لگانے کے لیے سرکار نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا معلاقوں کو کووڈ- 19 کے دو ویکسین، کووی شیلڈ اور کوویکسن فراہم کیے ہیں، انھیں اگلے ترجیحی گروپ کو بھی دیا جائے گا یعنی 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے علاوہ 45 سے 59 سال کی عمر کے وہ افراد جو مخصوص عارضوں میں مبتلا ہیں۔
ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ 19 ٹیکہ کاری مراکز (سی وی سی) (سرکاری اور نجی سہولیات دونوں) کے مابین روابط کو کووڈ ٹیکہ کاری مراکز (سی وی سی) تک بلارکاوٹ ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قریب ترین کولڈ چین پوائنٹ کے ساتھ مربوط کریں۔
مخصوص عارضوں کی فہرست
45 سے 59 سال کی عمر کے شہریوں کی اہلیت جاننے کے لیے
نمبر شمار
|
معیار
|
1
|
پچھلے ایک سال میں حرکت قلب بند ہونے پر اسپتال میں داخلہ
|
2
|
پوسٹ کارڈیاک ٹرانسپلانٹ / لیفٹ وینٹریکولر اسسٹ ڈیوائس (ایل وی اے ڈی)
|
3
|
لیفٹ وینٹریکولر سسٹولک ڈسفنکشن (ایل وی ای ایف <40٪)
|
4
|
موڈریٹ یا شدید والولر ہارٹ ڈسیز
|
5
|
پیدائشی دل کی بیماری جس میں شدید پی اے ایچ یا ایڈیوپیتھک پی اے ایچ ہو
|
6
|
کورونری آرٹری ڈیسیز ماضی میں سی اے بی جی / پی ٹی سی اے/ ایم آئی کے ساتھ
اور ہائی بلڈ پریشر / ذیابیطس کے لیے زیر علاج
|
7
|
انجائنا اور ہائی بلڈ پریشر / ذیابیطس کے لیے زیر علاج
|
8
|
سی ٹی / ایم آر آئی ڈاکیومینٹیڈ اسٹروک اور ہائی بلڈ پریشر / ذیابیطس کے لیے زیر علاج
|
9
|
پلمونری آرٹری ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ پریشر / ذیابیطس کے لیے زیر علاج
|
10
|
ذیابیطس (10 سال سے زیادہ یا پیچیدگیوں کے ساتھ) اور ہائی بلڈ پریشر کے لیے زیر علاج
|
11
|
گردے/ جگر /ہیموٹوپوئیٹیک اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ: وصول کنندہ / انتظار کی فہرست میں
|
12
|
ہیموڈالیسس / سی اے پی ڈی آخری اسٹیج کے گردے کی بیماری
|
13
|
اورل کوڑٹی کو اسٹیرائیڈ / امیونو سپریسینٹ دوائیں کا موجودہ طویل استعمال
|
14
|
ڈی کمپوزڈ سروسس
|
15
|
پچھلے دو سال میں سانس کی شدید بیماری میں اسپتال میں داخلہ / ایف ای وی <50 فیصد
|
16
|
لمفوما / لیوکیمیا / مائیلوما
|
17
|
یکم جولائی 2020 کو یا اس کے بعد کسی بھی ٹھوس کینسر کی تشخیص یا اس وقت کسی بھی کینسر تھراپی پر
|
18
|
سکیل سیل بیماری / ہڈی میرو کی ناکامی / اپلیسٹک انیمیا / تھیلیسیمیا میجر
|
19
|
پرائمری امیونوڈیفیشینسی امراض / ایچ آئی وی انفیکشن
|
20
|
انٹیلکچوئل ڈسیبلٹی/ مسکولر ڈسٹروفی / نظام تنفس کے ساتھ ایسڈ اٹیک / وہ معذور افراد جنھیں انتہائی تعاون کی ضرروت پڑتی ہے/ بہرے اندھے پن سمیت متعدد معذوریاں
|
****
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 2021
(Release ID: 1701603)
Visitor Counter : 385