امور داخلہ کی وزارت

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 19ویں داخلہ سکریٹری سطح کی بات چیت

Posted On: 27 FEB 2021 2:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27فروری، 2021/    بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان داخلہ سکریٹری  سطح کی 19ویں بات چیت آج مجیب بارشو اور  بنگلہ دیش لبریشن وار کے 50 سال پورے ہونے اور دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے پس منظر میں منعقد ہوئی۔  بھارتی وفد کی قیادت مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے کمار بھلا نے اور بنگلہ دیشی وفد کی قیادت بنگلہ دیش کی امور داخلہ کی وزارت کے عوامی سلامتی ڈویژن کے سینئر سکریٹری مصطفی کمال الدین نے کی۔

بھارت اور بنگلہ دیش اپنے باہی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں سکریٹریز نے سلامتی اور سرحد سے متعلق معاملات میں باہمی تعاون کو مزید وسعت اور استحکام دینے کے اپنے عزائم کو دوہرایا۔ دونوں ملکوں نے اس بات کو ایک بار پھر دوہرایا کہ وہ اپنے اپنے علاقے کو ایک دوسرے کے مفادات کے خلاف کسی بھی سرگرمی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دونوں ملکوں نے بھارت بنگلہ دیش سرحد آئی بی بی پر زیر التوا باڑ لگانے کا م جلد از جلد مکمل کرنے پر بات چیت کی جیساکہ دونوں  ملکوں کے وزرائے اعظم نے اتفاق کیا تھا۔

دونوں  ملکوں نے اپنے درمیان تعاون کو سراہا اور  ان اقدامات کو سراہا جو ایک موثر طریقے سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی لعنت سے نمٹنے کے لیے کیے گئے ہیں۔ سرحد پار سے کی جانے والی غیرقانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کے لیے مربوط سرحد مینجمنٹ ،منصوبے (سی بی ایم پی) کی موثر کارکردگی کو بھی سراہا۔

دونوں ملکوں نے اگست 2019 میں منعقدہ وزیر داخلہ کی سطح کی بات چیت ایچ ایم ایل ٹی میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے جنوری 2021 میں پولیس سربراہان کے افتتاحی مذاکرات کے انعقاد کو خاص طور پر سراہا۔

دونوں ملکوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ جعلی بھارتی کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تعاون کی سطح میں مزید اضافہ کیا جائے۔

بنگلہ دیش میں مختلف سلامتی ایجنسیوں کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے میدان میں بھارت کی طرف سے فراہم کردہ مدد کو سراہا۔

دونوں ملکوں نے سلامتی کے پورے منظر نامے اور سرحد سے متعلق تعاون کا جائزہ لیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے مشترکہ خاکے کو پورا کرنے کے لیے قریبی کام کیا جائے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

                                                                            

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                            

U –2001


(Release ID: 1701420) Visitor Counter : 257