کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گویل نے فکی ہائر ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کیا
قومی تعلیمی پالیسی بھارت کو دنیا کا علمی دارالحکومت بنائے گی: جناب پیوش گویل
Posted On:
26 FEB 2021 2:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 فروری: ریلوے ، صنعت و تجارت، صارفی امور اور خوراک و عوامی تقسیم کاری کے مرکزی کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) نے جدت طرازی، کاروبار اور ہنرمندی کے فروغ پر زور دیا ہے۔ جناب گوئل فکی ہائیر ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی ہمارے بچوں کو تعلیم دینے کے انداز کو بدل کر رکھ دے گی۔ تعلیم اور علم میں توسیع کی خواہش اس قدم کو ایک نئی قوت بخشے گی ، جو بھارت کو دنیا کا علمی دارالحکومت بنائے گی۔
جناب گویل نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے ساتھ، ہمیں فخر ہے کہ ہر بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور ہر بچہ یکساں معیار کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم کو اگر بانٹا جائے تو یہ حیرت انگیز خزانہ ہے، اگر استعمال نہ کیا جائے تو ختم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر لمحہ سیکھنے ، علم میں اضافہ کرنے اور اپنے علم کو معاشرے کے ساتھ بانٹنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی وسیع تر غور و فکر کے بعد تشکیل دی گئی ہے اور اسی لیے اسے قبول عام حاصل ہوا ہے۔
جناب گویل نے کہا کہ اگر ہم شخصیت کے ارتقا پر زور دیتے ہیں ، ذمہ داری اور اخلاقیات کی تعلیم دیتے ہیں ، بچوں کو بہتر شہری بننے کے لیے تیار کرتے ہیں ، ان کے اندر قوم پرستی کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور مطالعے کی عادت پروان چڑھاتے ہیں تو اس سے بچوں کو تعلیم دینے کا ہمارا طریقہ یکسر بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی تعلیمی نظام کو وہ درجہ حاصل کرنا ہے جہاں ترقی یافتہ ممالک کے طلبا بھی ہمارے ملک میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے علاوہ دوسرے اداروں میں بھی تعلیم حاصل کرنے آئیں۔ جناب گویل نے کہا کہ مل جل کر ہمارا ملک حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس یکجہتی کے جذبے سے کام کریں اور دنیا کے 7 ارب شہریوں کے لیے روڈ میپ تیار کریں۔
انہوں نے قوم کی تعمیر میں ، مستبل سازی میں اور غربت کے ازالے میں اسکولوں اور اساتذہ کے تعاون کو سراہا۔ جناب گویل نے کہا کہ تعلیم مساوات لاتی ہے ، سب کو بااختیار بناتی ہے اور صحیح وقت پر صحیح فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے۔
**********
ش ح۔ ع ا۔ م ف
U. No. 1972
(Release ID: 1701210)
Visitor Counter : 149