بھارت کا مسابقتی کمیشن

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے چنئی میں بھارت کے مسابقتی کمیشن کے جنوبی خطے کے دفتر کا افتتاح کیا

Posted On: 26 FEB 2021 1:30PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 26 فروری / خزانے اور کارپوریٹ   امور کی مرکزی وزیر   محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں ورچوول  طور پر  چنئی میں    بھارت کے مسابقتی  کمیشن ( سی سی آئی ) کے ریجنل دفتر ( جنوبی  ) کا افتتاح کیا  ۔ اس موقع پر فائنانس اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر  مملکت  جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر بھی موجود تھے ۔ 

image001MDG1.jpg

 

اس ورچوول  افتتاح کی تقریب میں کارپوریٹ امور کی وزارت کے سکریٹری  راجیش ورما ، سی سی آئی کے چیئر پرسن  اشوک کمار گپتا  ، سی سی آئی کے ارکان  ڈاکٹر سنگیتا ورما اور  بی ایس بشنوئی  ، سی سی آئی کے سکریٹری  ایس گھوش دستیدار  اور سی سی آئی کے دیگر  عہدیداروں  نے شرکت کی ۔

سی سی آئی کے چیئر پرسن  جناب اشوک کمار گپتا نے  وزیر خزانہ  محترمہ  نرملا سیتا رمن  کا خیر مقدم کیا اور سی سی آئی کے چنئی   دفتر  کا افتتاح کرنے پر  ، اُن کا  شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ  چنئی میں ریجنل دفتر ، سی سی آئی کی   علاقے میں موجودگی    میں اضافہ کرے گا اور    معیشت میں زیادہ مسابقت   کو رفتار دینے میں  اہم  فریقوں کے طور پر  ریاستوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ  ایک وفاقی  ریگولیٹر  کے طور پر  اپنے فرائض  بہتر طور  پر انجام دے گا ۔

سی سی آئی کا چنئی دفتر  دلّی دفتر کے  تال میل کے ساتھ  نفاذ  ،  تحقیقات  اور وکالت  کے لئے  سہولت  کار کے طور پر کام کرے گا ۔  یہ ریجنل دفتر  تمل ناڈو ، کیرالہ ، کرناٹک ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈو چیری اور لکشدیپ کی ضروریات  کو پورا کرے گا ۔

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے سی سی آئی کی ، اِن کوششوں پر  اطمینان  کا اظہار کیا اور    معاشی فروغ اور ترقی   کی کوششوں میں  ایک سہولت کار بننے کی  ضرورت پر زور دیا ۔   سی سی آئی کے سکریٹری نے  وزیر خزانہ  اور  وزیر مملکت  اور ایم سی اے کے سکریٹری  کا خصوصی شکریہ  ادا کرتے ہوئے سب کا شکریہ  ادا کیا ۔

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 26.02.2021  )

U. No. 1969

 



(Release ID: 1701188) Visitor Counter : 202