کارپوریٹ امور کی وزارتت

کارپوریٹ امور کی وزار ت نے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے سے پہلے ندھی کمپنیوں کی حیثیت کی تصدیق کرنے  کا مشورہ دیا

Posted On: 25 FEB 2021 11:40AM by PIB Delhi

ترمیم شدہ کمپنیزایکٹ 2013 اور ندھی ضوابط، 2014 کے تحت کمپنیوں کو فارم این ڈی ایچ-4 میں کارپوریٹ امو رکی وزارت (ایم سی اے) کو درخواست دیتے ہوئے خود کو اِپ ڈیٹ (وہ کمپنیاں جنہیں پہلے کمپنیز ایکٹ 1956 کے تحت ندھی کمپنیوں کے طورپر شامل کیا گیا تھا)کرنے یا ندھی  کمپنی (وہ کمپنیاں جنہیں یکم اپریل 2014ء کے بعد ندھی کمپنی کے طورپر شامل کیا گیا تھا)کے طورپر اعلان کرنے کی  ضرورت ہے ۔ فارم این ڈی ایچ -4میں درخواستوں کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں قوانین کی متعدد ضابطوں پر عمل درآمد نہیں کررہی ہیں۔ اس وجہ سے اپنے اعلان کے سلسلے میں کمپنیوں کے ذریعے پیش کی گئی درخواستوں کو رد کردیا گیا، کیونکہ یہ کمپنیاں ندھی کمپنی کے طورپر قرار دیئے جانے کے قابل نہیں پائی گئی ہیں۔

سرمایہ کاروں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی کمپنیوں کا رکن بننے اور اپنی محنت کی کمائی کی سرمائی کاری کرنے سے پہلے خاص طور سے مرکزی حکومت کے ذریعے ندھی کمپنی کے طورپر ان کی صورت حال کی جانکاری کے ساتھ ساتھ ان کے حالات ؍کوائف کی اچھی طرح تصدیق کرلیں۔

 

*************

 

ش ح۔م ع۔ ن ع

 (U: 1952)



(Release ID: 1701026) Visitor Counter : 158