کابینہ

کابینہ نے آئی ٹی ہارڈویئر کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم کو منظوری دی

Posted On: 24 FEB 2021 3:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی24،فروری2021

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آئی ٹی ہارڈویئر کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیبی اسکیم کو منظوری دے دی ہے۔ اس اسکیم میں آئی ٹی ہارڈویئر کی قیمت کے سلسلے یعنی ویلیو چین میں گھریلو پیداوار کو بڑھانے اور فروغ دینے کے علاوہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور فروغ دینے کے علاوہ بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے پیداوار سے جڑی ترغیب کی تجویز کی گئی ہے۔ مجوزہ اسکیم کے ٹارگیٹ علاقوں میں لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آل ان ون پی سیز اور خدمات شامل ہیں۔

اس اسکیم کے تحت مجاز کمپنیوں کو 4 سال کی مدت کے لئے ٹارگیٹ شعبے (علاقوں) کے تحت اور ہندوستان میں مندرجہ ذیل پیداوار کے لئے کل اضافی فروخت (بنیادی سال 20-2019 )پر 4 فیصد سے دو فیصد، ایک فیصد کی ترغیبی رقم دینے کی تجویز کی گئی ہے۔ توقع ہے کہ اس اسکیم سے لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، آل ان ون پی سی اور سرور سمیت آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ سے جڑی 5 اہم اور بڑی عالمی کمپنیوں اور 10 گھریلو کمپنیوں کو فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ یہ آتم نربھر بھارت کے تحت مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے اہم شعبہ ہے، کیونکہ فی الحال ان اشیا کے لئے درآمد پر انحصار بہت زیادہ ہے۔

مالی اثرات:

مجوزہ اسکیم کی کل لاگت 4 سال کے لئے لگ بھگ 7350 کروڑ روپے ہے، جس میں سے 7325 کروڑ روپے کے ترغیبی اخراجات اور 25 کروڑ روپے کا انتظامی چارجز شامل ہے۔

فوائد:

یہ اسکیم ملک میں الیکٹرانکس ایکوسسٹم کے فروغ میں اضافہ کرے گی۔ ہندوستان عالمی ویلیو چین کے ساتھ مربوط ہونے کی وجہ سے الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے شعبے میں ایک عالمی مرکز (ہب) کی شکل میں ابھرے گا اور آئی ٹی ہارڈویئر برآمدات کے لئے ایک منزل بن جائے گا۔

اس اسکیم کے تحت 4 سال میں روزگار کے ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ (براہ راست اور بالواسطہ) طور پر مواقع پیدا ہونے کی گنجائش اور امید ہے۔ یہ اسکیم آئی ٹی ہارڈویئر کے لئے گھریلو ویلیو ایڈیشن کو جہت دے گی جس کے 2025 تک بڑھ کر 25 فیصد ہونے کی امید ہے۔

پس منظر:

25فروری 2019 کو نوٹیفائیڈ کی گئی الیکٹرانکس سے متعلق قومی پالیسی کا وژن ہندوستان کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ (ای ایس ڈی ایم) کے لئے ایک عالمی ہب کی شکل میں قائم کرنا ہے۔ اس کے لئے چپ سیٹ سمیت اہم کل پرزوں کو تیار کرنے کے لئے ملک کی صلاحیتوں کو فروغ دیا جارہا ہے اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لئے صنعت کے واسطے ایک سازگار ماحول پیدا کیا جارہا ہے۔

فی الحال ہندوستان میں لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کی مانگ کو کافی حد تک درآمد کے توسط سے پورا کیا جاتا ہے، جو 20-2019 میں بالترتیب:4.21 ارب ڈالر اور 0.41 ارب ڈالر تھی۔ عالمی سطح پر آئی ٹی ہارڈویئر کے بازار میں 6 یا 7 کمپنیوں کا غلبہ ہے، جن کی دنیا کے بازار میں لگ بھگ 70 فیصد حصہ داری ہے۔ یہ کمپنیاں عالمی مارکیٹس میں مقابلے کے لئے بڑی معیشتوں کا استحصال کرنے میں کامیاب اور اہل ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ یہ کمپنیاں ہندوستان میں اپنے کاموں وسرگرمیوں کو وسعت دیں اور اسے آئی ٹی ہارڈویئر کی مینوفیکچرنگ کے لئے ایک اہم مقام بنائے گا۔

موجودہ عالمی منظر نامے کو دیکھتے ہوئے مینوفیکچرنگ شعبے کی دنیا ایک بنیادی بدلاؤ کے دور سے گزررہی ہے۔ دنیا بھر کی مینوفیکچرنگ کمپنیاں ایک واحد مارکیٹ پر انحصار کے جوکھم کو کم کرنے کے لئے اپنے مینوفیکچرنگ مقامات میں تنوع اور وسعت لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

...............................................................

 

 

                                                                                                                                                      ش ح، ح ا، ع ر

 

                                                                                                                U-1900



(Release ID: 1700596) Visitor Counter : 274