وزیراعظم کا دفتر
پی ایم کسان اسکیم نے دو سال مکمل کئے
ہمارے کسانوں کا جذبہ اور شوق حوصلہ افزا ہے : وزیراعظم
حکومت نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے :وزیراعظم
Posted On:
24 FEB 2021 10:54AM by PIB Delhi
کسانوں کی زندگی کو پروقار اور خوشحال بنانے کے لئے شروع کی گئی پی ایم کسان اسکیم نے آج د و سال مکمل کرلئے۔
وزیراعظم نے یکے بعد دیگرےاپنے متعددٹوئٹ میں کہا کہ‘‘دو سال پہلے آج کے دن پی ایم کسان اسکیم ہمارے محنت کش کسانوں کی زندگی کو پروقار اور خوشحال بنانے کے لئے شروع کی گئی تھی جو ہمارے ملک کا پیٹ بھرنے کے لئے رات دن محنت کرتے ہیں۔ ہمارے کسانوں کا جذبہ اور شوق حوصلہ افزا ہے۔
گزشتہ سات سالوں میں حکومت ہند نے زراعت میں تبدیلی پیدا کرنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ مثال کے طور پر بہتر آبپاشی سے لے کر مزید ٹکنالوجی ، زیادہ قرض اور بازار سے لے کر بہتر فصل بیمہ تک ، مٹی کی صحت پر توجہ سے لے کر بیچولیوں کو ہٹانے تک ، اس قسم کی تمام کوششیں بار آور ثابت ہوئی ہیں۔
ہماری حکومت نے تاریخی طور پر ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایم ایس پی میں اضافہ کیا ہے۔ ہم کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
آپ نمو ایپ پر کسانوں کے لئے کئے جارہے کام کی جھلک اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
**************
ش ح۔ ق ت۔ ج۔
U- 1893
(Release ID: 1700361)
Visitor Counter : 172
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam