کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ماحولیات کے نظریے سے ٹکاؤ لاجیسٹکس کے لئے اہل، مناسب اور پائیدار پیکیجنگ انتہائی اہم

Posted On: 10 FEB 2021 1:57PM by PIB Delhi

پیکیجنگ، استعمال کرنے والوں اور سازوسامان سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے درمیان انٹرفیس کے طور پر کام کرتی ہے اور اہل وٹکاؤ لاجیسٹکس ماحولیات کے اعتبار سے پیکیجنگ کے لئے اہم ہے۔ مجموعی طور پر سازوسامان (لاجیسٹکس) کی صلاحیت کے پہلو کو سدھارنے کے لئے پیکیجنگ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 9 فروری کو کامرس اور صنعت کی وزارت کے لاجیسٹکس ڈویژن کے ذریعے منعقد کردہ ایک مشاورتی میٹنگ میں لاجیسٹکس کے اسپیشل سکریٹری جناب پون اگروال نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

اس مشارتی میٹنگ کا انعقاد اس لئے منعقد کیاگیا تھا تاکہ قومی لاجیسٹکس پالیسی کے حصے کے طور پر قومی پیکیجنگ پہل اور اس کے اسکوپ (گنجائش) کی تشریح کی جاسکے، جسے فی الحال حتمی شکل دی جارہی ہے۔اس پالیسی کا مقصد لاجیسٹکس کی لاگت کو کم کرنا، پروڈکٹ کے تحفظ کو یقینی بنانا اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشاورتی میٹنگ، ہندوستانی صنعت کی کنفیڈریشن 3Pls،4Pls جیسی مختلف یوزر صنعتوں کے مشورہ کے ساتھ ہوئی تھی۔ میٹنگ میں اس بات پر غور کیاگیا کہ بھارت کے پیکیجنگ سیکٹر میں اس وقت کیا ماحول ہے اور بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے کیا کیا جانا چاہئے۔ ان شعبوں میں ریگولیشن، معیاریت، ہارمونایزیشن، تحقیق وترقی، ہنرمندی، پائیداری وغیرہ شامل ہے۔اس بات پر عام اتفاق رائے رہا کہ سکینڈری اور تیسرے پیکیجنگ پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

پیکیجنگ پر قیمتی ان پٹ (معلومات) 3 پی ایل، 4 پی ایل شرکا سے حاصل ہوئیں اور قومی پیکیجنگ پہل کی تشکیل میں اس طرح سے دیگر اہم شراکت داروں کو شامل کیا جائے گا۔ٹی سی آئی، ٹی وی ایس اور اے پی ایل لاجیٹکس کچھ ایسے شراکت دار ہیں، جنہوں نے منگل کی  ورچوئل میٹنگ میں اس سیگمنٹ میں نمائندگی کی۔ قابل واپسی پیکیجنگ ایگزم کے نظریے سے ایک اور اہم پہلو ہے اور اسے ایک دیگر اہم شعبے کی شکل میں نشان زد کیاگیا ہے۔

جناب پون اگروال نے بتایا کہ لاجیٹسکس اہلیت استعمال کرنے والی صنعت اور استعمال والی وزارت کے ذریعے آپریٹ کی جاسکتی ہیں، یہ کہ لاجیسٹکس کمپنیوں کے ذریعے۔ اس سلسلے میں اسے آگے لے جانے کے لئے ایک بین وزارتی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایمزون، فلپ کارٹ جیسی ای-کوم کمپنیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پائیدار اور ٹکاؤ پیکجنگ میں سرمایہ کاری کریں، کیونکہ وہ پیکیجنگ، سازوسامان کے سب سے بڑے استعمال کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔

...............................................................

 

ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-1805


(Release ID: 1700146) Visitor Counter : 147