وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمہ نے بھوپال میں تلاشی کی کارروائی انجام دی
Posted On:
22 FEB 2021 1:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی22،فروری2021
انکم ٹیکس محکمہ نے مدھیہ پردیش میں بیتول اور ستنا، مہاراشٹر کے ممبئی اور سولا پور اور کولکاتا میں بیتول کی ایک سویا مصنوعات تیار کرنے والے گروپ کے 22 مقامات پر 18 فروری 2021 کو تلاشی اور ضبط کی کارروائی کی۔
تلاشی کی کارروائی کے دوران 8 کروڑ روپے سے زیادہ کی ایسی نقدی اور مختلف ملکوں کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی جس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔اس کے علاوہ تلاشی کے دوران 9 بینک لاکرس بھی پائے گئے۔
اس گروپ نے کولکاتا میں قائم شیل کمپنیوں سے زبردست پریمیم پر شیئر کیپٹل متعارف کرانے کے ذریعے 259 کروڑ روپے مالیت کی بغیر حساب کتاب کی آمدنی ظاہر کی۔
اس گروپ نے شیل کمپنیوں میں پیپر (کاغذی) سرمایہ کاری کولکاتا کی ایک دوسری شیل کمپنیوں کو فروخت کرکے کھاتوں کی اپنی کتابوں میں 90 کروڑ روپے کی ایسی آمدنی سے آشنا کرایا جس کا کوئی حساب وکتاب نہیں تھا۔ کوئی بھی کمپنی اپنے بتائے ہوئے پتے پر کام کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی اور یہ گروپ اس طرح کی کمپنیوں کے کاغذ یا اس کے کسی ڈائریکٹر کی شناخت نہیں کرسکا، نہ ان کی تصدیق کرسکا۔
تلاشی کے دوران یہ پایا گیا کہ اپنے منافعوں کو دبانے یا چھپانے کے لئے گروپ کے ذریعے 52 کروڑ روپے مالیت کا فرضی نقصان کا دعویٰ کیاگیا۔ اپنے لین دین کو جاری رکھنے کے لئے ملازمین کے نام پر مختلف کمپنیاں بنائی گئی، جبکہ ان کے درمیان کوئی حقیقی کاروبار نہیں چل رہا تھا۔
اس گروپ نے ایک گروپ کے شیئرس کو فروخت کرنے پر 27 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت پر غلط ڈھنگ سے طویل مدتی کیپٹل فائدے میں چھوٹ حاصل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔
تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ان شیئروں کی خریداری اصلی یا صحیح نہیں تھی کیونکہ اس گروپ کے ڈائریکٹروں نے غیر وجود رکھنے والی کولکاتا کی شیل کمپنیوں سے معمولی قیمت پر اس کمپنی کے شیئرس خریدے تھے۔ اس گروپ کے اہم افراد کے درمیان بات چیت یعنی چیٹ سمیت مختلف طرح کے ثبوتوں سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کا حوالہ لین دین ہوا اور ایسی نقد ادائیگی بھی کی گئی جس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
تلاشی کے دوران لیپ ٹاپ، ہارڈ ڈرائیوز، پین ڈرائیوز جیسی ڈیجیٹل میڈیا کی شکل میں قابل اعتراض ثبوت بھی ملے جن کو ضبط کرلیاگیا۔ اب تک کی تفتیش سے 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کی ایسی آمدنی کا پتہ چلا ہے جس کا کوئی انکشاف نہیں کیاگیا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-1833
(Release ID: 1700075)
Visitor Counter : 121