شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 19 FEB 2021 4:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:19،فروری، 2021:شہری ہوابازی کی وزارت کی پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کل منعقد کی گئی۔ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں اراکین پارلیمنٹ جناب رامناتھ ٹھاکر، جناب نیرج ڈانگی، جناب پرفل پٹیل، جناب راجیوپرتاپ روڈی، جناب شویت ملک، جناب سبرامنیم سوامی، جناب وشمبھرپرساد نشاد اور جناب وینایک بھاؤراؤ راوت نے شرکت کی۔

اراکین پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جناب پوری نے کووڈ-19 وبا کے دوران لوگوں کےساتھ ایئرلائنز اور شہری ہوابازی کے سیکٹر کے فائدے کیلئے وزارت کے ذریعے کیے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کم سے کم قیمت اور زیادہ سے زیادہ قیمت کے ساتھ شروع کیے گئے کرایہ زمرے کے بارے میں مطلع کیا۔ جناب پوری نے کہا کہ گھریلو فضائی ٹریفک دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور یہ اب تقریباً 3 لاکھ مسافر فی دن ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کے موسم کے دوران جیسے جیسے  فضائی ٹریفک بڑھے گا ، کرایے کے زمرے اور بعض دیگر پابندیوں کو ختم کیے جانے کاامکان ہے۔ جناب پوری نے آر سی ایس –اُڑان اسکیم، اس کی نیلامی کے عمل اور روٹوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولی کے چار راؤنڈ ہوچکے ہیں اور 700 سے زیادہ روٹوں کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ 300 سے زیادہ روٹوں کو شروع کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کےتحت دربھنگہ ہوائی اڈہ ایک بہت ہی کامیاب مثال ہے۔ جناب پوری نے معزز اراکین پارلیمنٹ کے سوالات کی بنیاد پر بہار، پنجاب، اترپردیش ریاستوں میں ہوائی اڈوں اور پروازوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

معزز اراکین پارلیمنٹ نے ہوائی اڈے کی نجکاری، نئے ہوائی اڈوں کو کھولنے، ہوائی اڈوں کی توسیع اور فلائنگ ٹریننگ  آرگنائزیشن وغیرہ کے بارے میں تجاویز پیش کیے۔

 

--------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 1747



(Release ID: 1699578) Visitor Counter : 83