بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

سامان کی لدائی اترائی میں دین دیال بندرگاہ نے 100 ایم ایم ٹی کے نشان کو پار کرلیا ہے


یہ اس بات کا اہم اشارہ ہے کہ معیشت میں کووڈ -19 سے پہلے کی سطح حاصل کرنے کے لیے اچھال آرہا ہے: جناب منسکھ منڈاویا

Posted On: 19 FEB 2021 2:31PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،19 فروری ،2021، دین دیال پورٹ ٹرسٹ نے ، جو بھارت کی 12 بڑی بندرگاہوں میں سے ایک ہے، سامان کی لدائی اترائی  نے 100 ایم ایم ٹی (ملین میٹرک ٹن) کے نشان کو پار کرلیا ہے۔ دین دیال بندرگاہ ، جو پہلے کاندلا بندرگاہ کے نام سے جانی جاتی تھی، گجرات میں  کچھ کے مقام پر واقع ہے۔

دین دیال بندرگاہ نے کاندلا میں 13.25 ایم ایم ٹی رقیق  سامان اور 43.76 ایم ایم ٹی خشک سامان  اور کنٹینروں کی لدائی اترائی کا کام کیا۔ اس نے وادینار میں 43.30 ایم ایم ٹی  کی لدائی اترائی (جس میں ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں سامان منتقل کرنے کا کام بھی شامل ہے) کا کام  انجام دیا۔ اس طرح اس نے کل ملاکر مجموعی طور پر 100 ایم ایم ٹی سامان کی لدائی اترائی کی۔ جس سامان کی لدائی اترائی کی گئی اس کی اہم اشیاء میں خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات، کوئلہ، نمک، کھانے کے تیل، کیمیاوی کھاد، چینی، ٹمبر، سویابین اور گیہوں شامل ہیں۔

یہ بڑی کامیابی اس لیے ممکن ہوسکی کہ بندرگاہ نے اس  کام میں آسانی پیدا کی اور نگرانوں نیز  کاروباریوں کے ساتھ  مسلسل صلاح ومشورے کے ذریعے کاروبار میں آسانی میں بہتری پیدا کی گئی۔

بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی راستوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے دین دیال پورٹ کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ یہ یقیناً کووڈ-19 کے چیلنج بھرے دنوں میں ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ اس بات کا اہم اشارہ ہے کہ معیشت میں کووڈ -19 سے پہلے کی سطح حاصل کرنے کے لیے اچھال آرہا ہے۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.1744



(Release ID: 1699557) Visitor Counter : 164