ریلوے کی وزارت

ریلوے، صنعت و تجارت اور صارفین کے امور کے علاوہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے مغربی بنگال میں ریلوے کے مختلف بنیادی ساختیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقت کیا


جناب پیوش گوئل نے منی گرام-نِمتِتا لائن کے نئے برق کاری شدہ سیکشن پر مال بردار ریل گاڑی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

Posted On: 17 FEB 2021 6:27PM by PIB Delhi

ریلوے ، صنعت و تجارت اور امور صارفین کے علاوہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے عزت مآب وزیر جناب پیوش گوئل نے منی گرام میں مالدہ کے قریب منی گرام-نمتتا سیکشن کی نئے برق کاری شدہ روڈ انڈر برج(آر یو بی) سڑک ،پانچ فٹ کی بلندی والا پل کھگراگھاٹ روڈ، لال باغ کورٹ روڈ، تینیا، دہپرادھام اور نیالش پاڑا اسٹیشنوں اور سجنی پاڑا اور باسودیب پور اسٹیشنوں کے اوپردو فُٹ اوور برج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آج قوم  کے نام  وقف کیے۔یہ سبھی اسٹیشن مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن  کے تحت آتے ہیں۔جناب گوئل نے نئے برق کاری  شدہ منی گرام-نمتتا سیکشن پر مال گاڑیوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ویڈیو کانفرنسنگ کےاس موقع پر ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے عزت مآب وزیر مملکت جناب بابولال سپریو اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں جناب پیوش گوئل نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کہا ہے‘‘ہماری کوشش کا رُخ مغربی بنگال کے ریاست کو ملک میں صنعت و تجارت کی مثالی ریاست بنانے کی طرف ہوگا۔  ریلوے ، مسافروں کو لانے لے جانے، مال بردار گاڑیوں کو ایک دوسرے مربوط کرنے  کا دائرہ وسیع کرنے،خام مال کی دستیابی کو یقینی بنانے اور ملک کے تمام حصوں تک مغربی بنگال کی مصنوعات  کی ترسیل کو یقینی بنانے میں مغربی بنگال کی ریاست ایک اہم رول ادا کرسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2023ء تک مغربی بنگال کی ہرلائن کی برق کاری مکمل کردی جائے گی، اس طرح آلودگی میں کمی آئے گی، گاڑیوں کی رفتار بڑھے گی اور مسافروں کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔ پچھلے چھ برسوں میں مغربی بنگال میں 19811 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس کا مقصد ریلوے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستانی ریلوے نے تحفظ کا بہترین ریکارڈ قائم کیا ہے۔کسی ریل حادثے میں کسی مسافر کی جان نہیں گئی۔یہ بڑی   کامیابی ریلوے کے ملازمین کی سخت جانفشانی کا نتیجہ ہے۔

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحول کے لئے سازگار توانائی کو فروغ دینے کےلئے  مشرقی ریلوے کی 34 کلو میٹر لمبی منی گرام-نمتتا سیکشن پر 52.05کروڑ روپے کی لاگت سے برق کاری کی گئی ہے۔اس کا تعلق ہوڑہ سے  ڈِبرو گڑھ تک انتہائی اہم نیٹ ورک ‘‘ساگر پوروودیہ سمپرک لائن’’ سے ہے۔یہ ساگر دیگھی تھرمل پاور پلانٹ اور سونار بانگلہ سیمنٹ پلانٹ تک مال برداری کے لئے چلنے والی گاڑیوں کو ڈیزل کی جگہ بجلی سے چلنے کی سہولت فراہم کرے گی اور اس طرح مسافر بردار ریل گاڑیاں اس سیکشن پر ڈی ای ایم یو کی جگہ ایم ای ایم یوکے ذریعے چلیں گی۔اس طرح ڈیزل کا ایندھن بچے گا اور علاقے کی مجموعی صنعتی ترقی کے کام آئے گا۔

روڈ انڈر برج  پر 1.8کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔اسےایل سی گیٹ نمبر 2؍اے کے بجائے نیو فرخا -مالدہ ٹاؤن میں مالدہ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔اس پُل کے بن جانے سے  سڑک کے راستے ٹریفک آسان ہوجائے گی اور بے خلل  ریل ٹریفک  میں بھی تیزی آئے گی۔اس کے علاوہ ایک دوسراروڈ انڈر برج ایل سی گیٹ نمبر 6؍ کے بجائے عظیم گنج –نیو فرخا سیکشن کے منی گرام میں 2.63کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، تاکہ بذریعہ ریل اور بذریعہ سڑک کو یقینی طورپر بے خلل بنایا جائے۔

مسافروں کی آسان اور محفوظ نقل وحرکت کے لئے بنڈیل –عظیم گنج سیکشن کے تحت کھگرا گھاٹ روڈ ، لال باغ کورٹ روڈ، تنیا، دہپرادھام اور نیالش پاڑہ اسٹیشنوں پر 5فُٹ اوور برج 9.31کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔علاوہ ازیں عظیم گنج- نیو فرخا –مالدہ ٹاؤن سیکشن کے تحت سجنی پاڑہ اور باسودیب پور اسٹیشنوں پر تین کروڑ روپے کی لاگت سے دو فُٹ اوور برج بنائے گئے ہیں۔ ان تعمیرات سے نہ صرف مسافر محفوظ رہیں گے، بلکہ حادثات کے اندیشے بھی کم سے کم ہوجائیں گے۔

 

*************

 

ش ح۔ع س۔ ن ع

 (U: 1682)


(Release ID: 1698979) Visitor Counter : 239