کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر نے مالی برس 20-2019 اور 21-2020 کیلئے راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ سے 167.16 کروڑ روپئے کا منافع حاصل کیا
Posted On:
17 FEB 2021 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی:17،فروری، 2021:کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے آج مالی برس 20-2019 کیلئے راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (آر سی ایف) سے 117.51 کروڑ روپئے کا اب تک کا سب سے بڑا 28.4 فیصد منافع حاصل کیا۔ آر سی ایف نے مالی برس 21-2020 کیلئے بھی 49.65 کروڑ روپئے کا اضافی منافع دیا ہے۔
منافع کا چیک فرٹیلائزر کے سکریٹری جناب آر کے چترویدی اور فرٹیلائزر کے محکمے کے سینئر افسران کی موجودگی میں آر سی ایف کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب شری نواس سی مُدگریکر نے دیا۔
اس موقع پر جناب گوڑا نے کہا کہ کورونا وبا سے آئی رکاوٹوں کو دیکھتے ہوئے آر سی ایف کی کارکردگی قابل ستائش رہی ہے۔ سبھی رکاوٹوں کے باوجود کمپنی رواں مالی برس (دسمبر 2020 تک) 221.09 کروڑ روپئے کا خالص منافع کمایا ہے۔ اس خالص منافع میں 235.65 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے برس کی اسی مدت میں کمپنی نے 65.87 کروڑ روپئے کا خالص منافع کمایا تھا۔
آر سی ایف فرٹیلائزرس اور کیمیکلز کی سرکردہ مینوفیکچرنگ اور تجارتی کمپنی ہے۔ اس کی 75 فیصد اکویٹی حکومت ہند کے پاس ہے۔ اس کی دواکائیاں ممبئی کے ٹرمبے میں اور مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں تھال میں کام کررہی ہے۔ آر سی ایف یوریا، کامپلیکس فرٹیلائزس، حیاتیاتی کھادوں، مائیکرو نیوٹرینس، پانی میں 100 فیصد گھل جانے والے کھادوں، مٹی کنڈیشنر اور متعدد صنعتی کیمیکلز کی مینوفیکچرر ہے۔ اس کے اُجّولا(یوریا) سُفلا (کامپلیکس فرٹیلائزر) برانڈ کافی مقبول ہے۔ سبھی اہم ریاستوں میں آر سی ایف کا مارکیٹنگ نیٹ ورک ہے۔ کھادوں کی پیداوار کے علاوہ آر سی ایف ڈائی،سالوینٹس ، چمڑا، فارماسیوٹیکلس،بیکری مصنوعات اور متعدد دیگر صنعتی پروڈکٹوں کی پیداوار کرتی ہے۔
مالی برس 20-2019 کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:
- اب تک کا سب سے بڑا 9697.95 کروڑ روپئے کا سالانہ ریونیو۔
- آر سی ایف نے مالی برس 20-2019 کے لئے اب تک کا سب سے بڑا منافع 28.4 فیصد کا اعلان کیا جو 156.68 کروڑ روپئے (سرکاری حصہ 75 فیصد 117.51 کروڑ روپئے) ہے۔
- آر سی ایف کی کھاد سُفلا کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت۔
- آر سی ایف نے مالی برس کے دوران دو نئے پروڈکٹس آرگینک گروتھ اسٹیمولینٹ اور واٹر سالیوبل سلیکن فرٹیلائز لانچ کیا۔
- آر سی ایف نے مالی برس 20-2019 کے دوران 15 ملین لیٹر یومیہ صلاحیت والا سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ شروع کیا۔
- سرکاری کھاتے پر یوریا کی درآمد کیلئے آر سی ایف کو اسٹیٹ ٹریڈنگ انٹرپرائز کی منظوری ملی۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:1667
(Release ID: 1698942)
Visitor Counter : 144