کابینہ

کابینہ نے جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون 2015 میں ترمیم کو منظوری دی

Posted On: 17 FEB 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  17 /فروری 2021 ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بچوں کے مفادات کو یقینی بنانے اور تحفظ اطفال کے نظام کو مضبوط بنانے کی تدابیر کو یقینی بنانے کے لئے خواتین و اطفال بہبود کی وزارت کے جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون 2015 میں ترمیم کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

ترامیم میں معاملات کے تیزی سے نپٹارے کو یقینی بنانے اور جواب دہی میں اضافہ کے لئے ضلع مجسٹریٹ اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کو جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 61 کے تحت گود لینے کا حکم جاری کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کو قانون کے تحت اور زیادہ بااختیار بناتے ہوئے قانون کے بحسن و خوبی نفاذ کا اختیار بھی دیا گیا ہے، تاکہ بحران کی صورت میں بچوں کے حق میں ہم آہنگی پر مبنی اقدامات کئے جاسکیں۔ سی ڈبلیو سی اراکین کی تقرری سے متعلق اہلیتی معیارات کی وضاحت کرنے اور پہلے سے غیرمعینہ جرائم کو ’سنگین جرائم‘ کی شکل میں درجہ بند کرنے کی بھی بات بل کی تجویز میں کہی گئی ہے۔ قانون کے متعدد التزامات پر عمل درآمد کی راہ میں آنے والی دشواریوں کو بھی دور کیا گیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1660

 


(Release ID: 1698919) Visitor Counter : 182