وزارت دفاع

سرحد پر بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لئے 22۔2021کے بجٹ میں بی آر او کے لئے زیادہ رقم مختص کی گئی

Posted On: 17 FEB 2021 3:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  17  فروری 2021،          مرکزی بجٹ 22-2021   میں سرحدی علا قوں میں  بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے مقصد سے بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے لئےزیادہ  فنڈنگ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سرحدی علاقوں میں سڑک کے لئے مختص کی جانے والی رقم کو        5586.23   کروڑ روپے سے بڑھا کر       مالی سال 22-2021  میں 6004.05  کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے۔ سرحدی سڑکو ں کے رکھ رکھاؤ کے لئے بجٹ کو 750 کروڑ روپئے سے بڑھا کر 850 کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کیپیٹل ورکس کے لئے مختص کی جانے والی رقم کو مالی سال 21۔2020 کے بجٹ میں مختص کی گئی رقم  2300   کروڑ روپئے سے بڑھا کر 2500 کروڑ روپئے کر دی گئی ہے۔

مختص کی گئی اس اضافی رقم سے  اسٹریٹجک مقاصد سے ضروری کام کی رفتار میں اضافے کے لئے جدید تعمیری  پلانٹ ، آلات  اور مشینری کی حصولیابی میں مدد ملے گی۔ سرحدی علاقوں میں اسٹریٹجک سڑکوں کے بہتر رکھ رکھاؤ کے لئے اضافی فنڈنگ کا ایک بڑا حصہ استعمال کیا جائےگا اور اس سے شمالی اور شمال مشرقی سرحدوں پر  اسڑیٹجک اہمیت والی سڑکوں، سرنگوں اور پلوں کی تعمیر کو بھی بہت فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1656

                         



(Release ID: 1698819) Visitor Counter : 116