ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکزی وزرا ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور پیوش گوئل نے مشترکہ طور پر بھارت کھلونا میلہ 2021 کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا
ورچوئل بھارت کھلونا میلہ 27 فروری سے 2 مارچ تک منعقد ہوگا
Posted On:
11 FEB 2021 6:31PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیراعظم کے ہندوستان میں کھلونوں کی تیاری کو فروغ دینے اور ‘‘ آتم نربھر بھارت’’ اور ‘‘لوکل کے لئے ووکل’’ مہم کےہدف کے مطابق ہندوستانی کھلوں کی عالمی بازار میں حصہ داری بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششوں کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پہلا ‘‘ بھارت کھلونا میلہ 2021’’ ، 27 فروری سے 2؍ مارچ 2021 تک ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقد کیا جائے گا۔ ہندوستانی کھلونا صنعت کے سبھی فریقوں کو آپس میں جوڑنے اور اس صنعت کی جامع ترقی کے لئےڈائلاگ کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ہی دنیا کو ہندوستانی کھلونا صنعت کے تمول او راس کی وسعت کو پیش کرنے کی اپنی طرح کی یہ پہلی کوشش ہے۔
بھارت کھلونا میلہ 2021 کی ویب سائٹ www.theindiatoyfair.in کا آج یہاں مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشنک ’، ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبن ایرانی اورکامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔
بھارت کھلونا میلہ 2021 کی ویب سائٹ کے توسط سے بچے، سرپرست، اساتذہ اور نمائش کے لئے اپنی چیزیں پیش کرنے والے اس ورچوئل میلے میں حصہ داری اور ہندوستانی کھلونوں کے شعبے کے مختلف پہلوؤں کی نمائش کرنے کے مقصد اپنا رجسٹریشن کراسکیں گے۔ ڈیجیٹل رسائی والی اپنی طرح کی یہ پہلی نمائش اورپلیٹ فارم ہے، جو نہ صرف ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایک ہزار سے زیادہ نمائش لگانے والوں کے کھلونوں کو دیکھنے اورخریدنے کا، بلکہ کھلونا صنعت کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کرنے والے ویبیار، پینل ڈسکشن اور سرگرمیوں میں شرکت کرنے اور کھلونا صنعت کے مختلف فریقوں سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی کھلونے خوشحال بچپن کی بنیاد کو مضبوط فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہی، بلکہ سیکھنے اور ترقی کے تعلق سے بھی مددگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلونا میلہ 2021 اس صنعت کے مختلف فریقوں، خاص طور سے بچوں، سرپرستوں اوراساتذہ کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کے ابتدائی پہل ہے۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ کھیل پر مبنی ، کھوج پر مبنی اور سرگرمیوں پر مبنی لرننگ روز مرہ کے مطالع کا یہی اہم مقصد ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں پِری اسکول سے 12ویں جماعت تک کے لئے کھلونوں پر مبنی طرز تعلیم فروغ دیا جا رہا ہے، جو جو کلاس میں کم لاگت اور بغیر لاگت کی اشیا کا استعمال کرکےکھلونوں کی تیاری پر مبنی ہوگا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور اقدار پر مبنی کھلونوں کی مدد سے بھی تعلیم دی جائے گی، جس سے ہندوستان کے تعلق سے سائنس کو بچے اپنے اندر جذب کر سکیں گے۔ جناب پوکھریا ل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں کھلونا صنعت کی اہمیت کے تعلق سے بات کرتے رہے ہیں۔ بھارت کھلونا میلہ 2021 کے ساتھ ہم سب ہندوستان کو کھلونا کی تیاری کا اگلا مرکز بنانے کے ان کے تصور کو پورا کرنے کی سمت میں کام کریں۔
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہاکہ بھارت کھلونا میلہ ایک اور مثال ہے، جو بتاتا ہے کہ مودی حکومت میں سبھی محکمے تال میل اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت چھوٹی نظر آنے والی چیزوں کو بھی پوری اہمیت دیتی ہے اور اس کا ویژن کافی وسیع ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ تقریبا ایک سال قبل خراب کوالٹی کے سستے کھلونوں کی درآمد کی شکایتیں موصول ہوئی تھیں، جس سے ہندوستانی کھلونا صنعت پر منفی اثر پڑ رہا تھا۔ ایک کمیٹی نے اس کی جانچ کی اور پایا کہ 30 فیصد درآمد شدہ پلاسٹک کھلونوں میں مقررہ حد سے زیادہ مقدار میں کیمیکل ؍ بھاری دھات ہیں۔ دیگر کھلونے بھی کم معیاری پائے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کھلونوں کے لئے کوالٹی کنٹرول کے بندوبست کی سمت میں غوروخوض کیا گیا۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ پہل اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہندوستانیوں تک معیاری اور اچھےکھلونوں کی رسائی ہو۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اکنامیز آف اسکیل کو اپنانے سے سستی قیمت پر اچھے کھلونوں کو تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں نہ صرف کھلونوں کی گھریلو مانگ کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے، بلکہ دنیا میں بھی ہندوستان میں تیار معیاری کھلونوں کی شناخت قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کھلونوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بچوں کی مجموعی ترقی اور نمو میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر ٹیکسٹائل اور خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا کہ بھارت ابھیان کے تحت کھلونا بنانے والی صنعتوں کو فروغ دینے اور عزت مآب وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی ‘‘ لوکل کے لئے ووکل’’ مہم کو فروغ دے کرصنعتوں میں بڑی تبدیلی لانے کی سمت میں یہ پہل کی گئی ہے۔ ہندوستانی کھلونا صنعت کو بڑی تعداد میں کاریگروں اور چھوٹے کاروباریوں کی روزی روٹی کا ذریعہ بتاتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کی 6 وزارتیں بھارت کھلونا میلہ کو کامیاب بنانے کے لئے ایک ساتھ کام کررہی ہیں اور یہ بھارتی کھلونا صنعت کی ترقی کی سمت حکومت ہند کے عزم اور ویژن کو ظاہر کرتا ہے۔ محترمہ ایرانی نے سبھی طلبہ، اساتذہ، کھلونا ماہرین وغیرہ سے اس پروگرام میں حصہ لینے اور انتہائی کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
*************
( ش ح ۔ف ا۔ ک ا)
U. No. 1645
(Release ID: 1698634)
Visitor Counter : 214