نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے ایسے ترقیاتی ماڈل کی وکالت کی، جس میں قبائلی برادری کی خصوصی شناخت محفوظ رہے

نائب صدر جمہوریہ نے قبائلی پروڈکٹ کے فروغ اورانہیں مقبول بنانےکو کہا، جس سے ان کی آمدنی کے وسائل میں اضافہ ہو


آدیواسیوں کا کلچر ہی ان کی شناخت ہے: نائب صدر جمہوریہ


جناب نائیڈو نے ٹرائفیڈ سے قبائلی پروڈکٹس کے فروغ کے لئے نامیاتی  پروڈکٹ کی بڑھتی مانگ کا فائدہ اٹھانے کو کہا


نائب صدر جمہوریہ نے دلی ہاٹ میں منعقد نیشنل ٹرائبل فیسٹیول ‘‘ آدی مہوتسو’’ کا افتتاح کیا

Posted On: 01 FEB 2021 6:56PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایسی ترقی کے ماڈل کو نافذ کرنے کی وکالت کی، جو قبائلی برادری کی خصوصی ثقافتی شناخت کو بھی محفوظ رکھے۔  انہوں نے کہاکہ ان کی ثقافت ہی ان کی شناخت ہے۔ آدیواسیوں کو ملک کے مرکزی دھارے میں شامل کرتے ہوئے بھی ان کی ثقافتی شناخت کو محفوظ رکھا جانا چاہئے۔

 

نئی دلی میں واقع دلی ہاٹ میں قومی قبائلی فیسٹیول‘‘ آدی مہوتسو’’ کے افتتاح کے موقع پر اپنے فیس بک پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ قبائلی ثقافت کا معدوم ہو جانا انسانیت کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ  قبائلی ترقی کے سامنے خاص طرح کے چیلنجز ہیں۔ حکومت نے قبائلی برادری پر خاص توجہ دی ہے۔

 

شہری سماج کے اس نظریئے کو غلط بتاتے ہوئے کہ  قبائلی برادری کو فروغ دینے کےلئے بہت کچھ سیکھنا، سکھانا باقی ہے، جناب نائیڈو نے کہاکہ ہم ہی اکثر بھول جاتے ہیں کہ قبائلی برادری بھی شہری سماج کو کتنا کچھ سکھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی برادریوں سے رابطہ کرتے وقت کسی تعصب کے بغیرشائستگی سے ملنا چاہئے۔

 

انہوں  نے کہا کہ قبائل اس سرزمین  کی اصل اولادیں ہیں، جن کا طرز زندگی  اصل سچائی  ،ابدی اقدار  اور قدرتی سادگی پر مبنی رہا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی یہی خصوصیات ان کی دستکاری، ان کے فن پاروں کو مقبولیت عطا کر رہے ہیں اور ہمارے احساس کو چھوتے ہیں۔

 

قبائلی دستکاری کے عظیم خزانے کا ذکر کرتےہوئے نائب صدر جمہوریہ نے لکھا کہ ان فطری ہنرمندی کو سمت دینا ضروری ہے، جس سے ان کے پروڈکٹس کو فروغ دیا جا سکے اور ان کی آمدنی کے ذرائع بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے حکومت قبائلی دستکاروں اور معروف ڈیزائنرز کے درمیان رابطے کو فروغ دے رہی ہے، جس سے تیار مصنوعات کو دنیا کے مہنگے بازاروں میں مقبول بنایا جا سکے۔

 

شہروں اور مہنگے عالمی بازار میں قبائلی مصنوعات کی بڑھتی مانگ کے تعلق سے نائب صدر جمہوریہ نے لکھا کہ آدی مہوتسو جیسے انعقاد اس سمت میں اہم پہل ہیں۔ قبائلی برادریوں کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے میں ٹرائفیڈ کے رول کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے لکھا کہ ای-کامرس اور ڈیجیٹل ذرائع سے قبائلی پروڈکٹ کے بازار کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔

 

جناب نائیڈو نے لکھا کہ نامیاتی  خوراک کی مانگ تیزی سے بڑھی ہے۔ اس لئے ٹرائفیڈ کو چاہئے کہ نامیاتی خوراک کے مہنگے بازار کا فائدہ قبائلی برادریوں تک بھی پہنچے۔

 

قبائل ملک کی آبادی کا 8فیصد ہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے لکھا ہے کہ قبائلیوں کی ترقی شمولیاتی ترقی کے  قومی   مقصد کے تحت ایک اہم ہدف ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آئین حکومت سےتوقع کرتا ہے کہ وہ قبائلی برادریوں کی خصوصی توقعات کا خیال رکھے ۔

 

آدی مہوتسو منعقد کرنے کے لئے قبائلی امور سے متعلق وزارت اور ٹرائفیڈ کی ستائش کرتےہوئے نائب صدر جمہوریہ نے قبائلی دستکاروں اور ون دھن فراہم کرنے والی قبائلی برادریوں سے درخواست کی کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں، دیگر دستکاروں سے رابطہ قائم کریں۔ 

 

اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے مختلف اسٹالوں کو دیکھا اور مختلف طرح کے مصنوعات کو دیکھ کر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے دستکاروں سے تبادلہ خیال کیااور افتتاحی تقریب کے دوران مختلف طرح کے رقص کو دیکھا۔جناب نائیڈو نے لوگوں سےمہوتسو دیکھنے اور ان سے ملک کی رنگارنگی سے فیض یاب ہونے اور قبائلی مصنوعات کی حمایت کرنےکو کہا۔

 

اس موقع پر دیگر سرکردہ شخصیات کے ساتھ ساتھ قبائلی امور  کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا ، قبائلی امور کی مرکزی وزیرمملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروکا قبائلی امور کے سکریٹری جناب  ایس سبرامنیم، ٹرائفیڈ کے چیئرمین جناب آر سی مینا اور ٹرائفیڈ کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پرویر کرشناموجود تھے۔

*************

( ش ح ۔ف ا۔  ک ا)

1646U. No.


(Release ID: 1698612) Visitor Counter : 161