وزارت اطلاعات ونشریات

کووڈ-19 کے لیے ویکسینیشن اور آتمنربھر بھارت سے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے سفر کرنے والی ملٹی میڈیا نمائشی وین کو آج ممبئی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا


ویکسین سے متعلق غلط معلومات اور افواہوں کو روکنے کے لیے ویکسینیشن اور ویکسینیشن کے بارے میں بیداری کی مہم کو شانہ بہ شانہ چلنا چاہیے: پرنسپل ہیلتھسکریٹری، مہاراشٹر

اس وقت ویکسینیشن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کا کام ایک درست اقدام ہے: پرنسپل ہیلتھسکریٹری، مہاراشٹر

Posted On: 16 FEB 2021 2:08PM by PIB Delhi

کووڈ-19ویکسینیشن اور آتمنربھر بھارت  سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک ملٹی میڈیا نمائشی وین کو آج ممبئی میں فلم ڈویژن کے احاطے میں پرنسپل ہیلتھسکریٹری، حکومت مہاراشٹر ڈاکٹر پردیپ کمار ویاس نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ فلم ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ اسمتاوتس شرما اور ڈبلیوایچاو کے سرویلنس میڈیکل افسر ڈاکٹر وویک آر پردیسی  بھی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

وینممبئی میں 3 راستوں پر سفر کرے گی، باندرہ- دھراوی- جوہو- اندھیری- بوریولی؛ گورے گاؤں- چنچوالی- ملاڈ- کاندیولی- چارکوپ- بوریولی-داہیسار؛ کرلا- چمبور- گھاٹکوپر- مانخورد- تربھے- بھندوپ- وکرولی۔

اس مہم کے تحت، لوگوں میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک پیغام کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کی گئی 16وینمہاراشٹر کے 36 اضلاع میں سفر کریں گی۔ ان وینوں میں ایل ای ڈی اسکرینوں کے ذریعہ پیغامات بھی دکھائے جائیں گے اور مربوط ڈیش بورڈ کے ذریعہ ان وینوں کو جی پی ایس کے ذریعہ ٹریک کیا جائے گا جن تک ایک QR کوڈ اسکین کرنے کے ذریعہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

آر او بی کے ذریعہ کیے گئے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے، ڈاکٹر پردیپویاس نے کہا، جب مہاراشٹر میں تقریباً ایک سال پہلے کووڈ-19 کا پہلا معاملہ رپورٹ کیا گیا تھا اس کے بعد سے موجودہ دن کی صورتحال میں بہت فرق ہے۔ اس وقت بیماری کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں تھیں۔ لیکن اب ہمیں بیماری کی بہتر معلومات حاصل ہیں اور اس وجہ سے، ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کو کیا پیغام دیا جانا چاہیے، ڈاکٹر ویاس نے کہا۔ انھوں نے بتایا کہ جب ستمبر کے مہینے میں حکومت مہاراشٹر کی جانب سے کووڈ-19 کے بارے میں ایک مواصلاتی مہم کا آغاز کیا گیا تھا، تو اس کے نتائج حاصل ہوئے تھے اور ریاست میں نومبر کے مہینے سے کم و بیش صورتحال مستحکم ہو گئی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ ریاست میں گذشتہ10 دنوں سے ایک بار پھر کووڈ-19 کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے، اور اس صورتحال میں، آر او بی کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام اس وقت کرنے کا ایک اچھا کام ہے۔

ڈاکٹر ویاس نے کہا، ”اس وقت لوگوں کے مابین چند اہم پیغامات بھیجنا ضروری ہے۔“ یہ ہیں: 1) کووڈ-19 ابھی بھی اور کسی کو بھی، یہاں تک کہ خاندان کے کسی بھی فرد کو ہو سکتا ہے۔ 2) دونوں ویکسینیں، COVISHIELD اور COVAXIN، محفوظ، مؤثر ہیں اور جو بھی ویکسین کسی کو پیش کی جا رہی ہو اسے لینا چاہیے۔ 3) حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں اور 18 سال سے کم عمر کے لوگوں کو فی الحالویکسین نہیں دی جا رہی ہے۔ 4) جب کسی کو ویکسین دی جاتی ہے، تو نہ صرف وہ فرد بلکہ اس کے آس پاس رہنے والے اور اس کے ساتھ تعامل کرنے والے دوسرے لوگوں کو بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ اس طرح، جن لوگوں نے ٹیسٹ کرایا ہے اور اینٹی باڈیز تیار کر لی ہیں انھیں بھی ویکسین لینے سے نہیں ہچکچانا چاہیے۔ 5) ویکسین کی دوسری خوراک28 دنوں کے بعد لینی ہوگی۔

پرنسپل ہیلتھسکریٹری، حکومت مہاراشٹر نے مزید کہا کہ، ویکسینیشن اور ویکسینیشن کے بارے میں بیداری مہم کو شانہ بہ شانہ چلنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا، اس سے ویکسین کے بارے میں پھیلی غلط معلومات اور افواہوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

اس موقع پر بولتے ہوئے، محترمہ اسمیتاوتس شرما، ڈی جی فلم ڈویژن نے کہا، کووڈ-19 مناسب طرزعمل کی پیروی کرنے مہم نے ہمیں کووڈ-19 کے خلاف اس لڑائی میں ویکسینیشن کے مرحلے تک پہنچا دیا ہے۔ سفر کرنے والی ملٹی میڈیا نمائشی وین کا مقصد ہر فرد کو ویکسین کے تئیں حساس بنانا ہے، نہ صرف انھیں معلومات فراہم کرنے کے ذریعہ، بلکہ معلوماتی تفریح کے ایک عمل کے ذریعہ۔ یہ ملٹی میڈیاوین باہمی مواصلات اور ڈجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کا ایک مجموعہ ہیں۔ جہاں آر او بی کے اداکاران ثقافتی کارکردگی کے ذریعہ  آتمنربھر بھارت اور ویکسینیشن کے پیغام کو زندگی بخشیں گے، عام لوگ بھی با ضابطہ ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا سے ان سے متعلق مزید معلومات  حاصل کرنے کے لیے وین پر دکھائے جانے والے QR کوڈ کو اسکین کر سکتے ہیں۔

 

اس تقریب میں سانگ اینڈ ڈرامہ ڈویژن کے ثقافتی فنکاروں نے اسٹریٹ پلے اور رقص پیش کیے۔ وہ مہاراشٹر کے متعلقہ اضلاع/ علاقوں میں مقبول لوک اداکاریوں کے ذریعہ پیغامات کو عام کریں گے۔ مواصلات نے کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کوشش میں، مہم کا مقصد حکومت کی بات چیت کو لوگوں کی دہلیز تک لے جانا ہے۔ اس تقریب میں تمام شراکت دار تنظیموں کے نمائندے اور دیگر سینیئر عہدیداران اور فلم ڈویژن کا عملہ موجود تھا۔

 

 

اس مہم کو عالمی ادارہ صحت، یونیسیف اور حکومت مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے آئی ای سی ڈویژن کے اشتراک سے،  ریجنل آؤٹ ریچبیورو (آر او بی)، پونے نے ڈیزائن اور لاگو کیا ہے – جو کہ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کی ایک میڈیا یونٹ ہے۔ اس مہم کا افتتاح تقریباً ایک ہفتہ قبل پونے میں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر شری پرکاش جاوڈیکر نے کیا تھا۔

                                          **************

م ن۔ف ش ع

16-02-2021

U: 1631


(Release ID: 1698598)