سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مطلوبہ معیارات کی شرط پوری کرنے پر شاہراہوں کی تعمیر کے لیےہر قسم کے اسٹیل کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی اسٹیل کے استعمال سے شاہراہوں کی تعمیر کی لاگت میں کمی کو یقینی بنانے کے اقدامات معیار کو اثر انداز کیے بغیر ، جناب گڈکری کی جانب سے پابندیوں کے حالات میں بہتر کام کی کوشش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 FEB 2021 1:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 14 فروری      روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ہر قسم کے اسٹیل کو شاہراہوں کی تعمیر کے لیے استعمال کر سکتے ہیں چاہے وہ  - چاہےخام  ، بیلٹ ، چھرّوں سے تیار کیا گیا ہو یا پھر سکریپ کو  پگھلا کر بنایا گیا ہو۔ اگر مخصوص درجات کے لیے درکار کے لیے مطلوبہ معیار پر  پورا اترتا ہے تو اسے  قومی شاہراہ کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔  استعمال ہونے والے اسٹیل کی منظوری سے قبل اس کا  تیسری پارٹی کے ذریعہ جانچ کے طور پر این اے بی  ایل سے منظور شدہ لیبارٹریوں میں جانچ کی جائے گی۔ یہ قدم شراکت داروں کے ساتھ تجزیہ اور تبادلہ خیال  نیز تکنیکی رائے  کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

اس سے قبل ، معاہدے کی دفعات میں صرف بنیادی / مربوط اسٹیل پروڈیوسروں کے ذریعہ تیار کردہ اسٹیل کا استعمال ضروری ہوتا تھا۔ اسٹیل کی قیمتوں میں اضافے سے قومی شاہراہوں کی تعمیر لاگت متاثر ہوسکتی ہے ، اسی کے پیش نظر روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے شاہراہوں کی تعمیر کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء کے معیار کو متاثر کیے بغیر سبھی شرطوں پر از سر نو تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت کا مشورہ دیا تھا۔

اس قدم سے قومی شاہراہوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والے اسٹیل کیلئے سپلائی میں اضافہ ہوگا ، جس سے بازاروں میں زیادہ سے زیادہ مقابلہ اور بہتر قیمت کی دریافت ہوگی اور نئی ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ ساتھ ہی یہ سپلائی کرنے والوں پر پابندی کو کم کرنے اور خریداری کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے مرکزی وزیر کے ذریعہ لاگت کو کم کرنے کے مسلسل کوشش کا بھی حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-1537

 


(ریلیز آئی ڈی: 1697979) وزیٹر کاؤنٹر : 210