صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ 12 فروری 2021 کو راشٹر پتی بھون کے سالانہ ”ادیان اتسو“ کا افتتاح کریں گے


13 فروری سے عوام کے لیے کھلے گا مغل گارڈن

صرف پیشگی آن لائن بکنگ کے ذریعہ داخلہ ملے گا

Posted On: 11 FEB 2021 6:27PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند شری رام ناتھ کووند12 فروری 2021 کو راشٹرپتی بھون کے سالانہ ”ادیان اتسو“ کا افتتاح کریں گے۔

مغل گارڈن عوام الناس کے لیے 13 فروری 2021 سے 21 مارچ 2021تک (پیر کا دن چھوڑ کر، جو کہ رکھ رکھاؤ کا دن ہے) صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے گا۔

احتیاطی اقدام کے طور پر، اس سال راشٹرپتی بھون سے ٹکٹ خرید کر گارڈن میں داخلہ کرنے کی سہولت نہیں ملے گی۔ زائرین کو صرف پیشگی آن لائن بکنگ کے ذریعہ گارڈن کا لطف اٹھانے کی اجازت ملے گی۔ آن لائن بکنگ کی سہولت مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہےhttps://rashtrapatisachivalaya.gov.in یا https://rb.nic.in/rbvisit/visit_plan.aspx۔

صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان ایک ایک گھنٹے کے سات پیشگی سلاٹ دستیاب ہوں گے۔ آخری داخلہ 4 بجے ہوگا۔ ہر ایک سلاٹ میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کو داخلہ دیا جا سکتا ہے۔ اس دوران، زائرین کو ماسک پہننا، سماجی دوری کا خیال رکھنا جیسے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ہوگا۔ داخلہ کے مقام پر زائرین کو تھرمل اسکریننگ سے ہو کر گزرنا ہوگا۔ کووڈ-19 کے تئیں حساس لوگوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ دورے پر نہ آئیں۔

تمام زائرین کے لیے داخلہ اور نکاسی صدر اسٹیٹ کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگی، جو نارتھایونیو کو راشٹرپتی بھون سے جوڑنے والے راستے کے نزدیک ہے۔

زائرین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کسی بھی طرح کی پانی کی بوتل، بریف کیس، ہینڈ بیگس/لیڈیز پرس، کیمرہ، ریڈیو /ٹرانزسٹر، ڈبے، چھتری، اشیائے خوردنی وغیرہ نہ لائیں۔ راشٹرپتی بھون میں عوام کے لیے متعین کے گئے راستے میں مختلف جگہوں پر زائرین کے لیے ہینڈ سینیٹائزر، پینے کا پانی، بیت الخلا، فرسٹ ایڈ/طبی سہولت جیسے انتظامات فراہم کیے جاتے ہیں۔

ہر سال کھلنے والے مغل گارڈن کے علاوہ، عام لوگ راشٹرپتی بھون اور راشٹرپتی بھون میوزیم کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی زائرین ’چینج آف گارڈ‘ تقریب کا مشاہدہ بھی کر سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: http://rashtrapatisachivalaya.gov.in/rbtour/۔

                                          **************

م ن۔ف ش ع

 (11-02-2021)

U:1431



(Release ID: 1697284) Visitor Counter : 121