سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

گڈکری کل بھارت کا پہلا سی این جی ٹریکٹر لانچ کریں گے؛ایسے ٹریکٹروں سے کسانوں کے فیول پر ہونے والے سالانہ اختراجات میں ایک لاکھ روپے تک کی بچت ہوسکتی ہے۔

Posted On: 11 FEB 2021 2:03PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  11  فروری 2021،          بھارت میں پہلی بار  ڈیزل ٹریکٹر کو سی این جی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رسمی طور پر  اس کو  کل  سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری لانچ کریں گے۔ڈیزل ٹریکٹر کو سی این جی میں تبدیل کرنے کا کام  رامیٹ ٹکنوسولیوشن اور ٹوماسیٹو اچیلے انڈیا  کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔ اس سے  کسانوں کو  اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے ، اپنے اختراجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور  دیہی بھارت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔مرکزی وزرا  جناب  دھرمیندر پردھان ، جناب نریندر سنگھ تومر ، جناب پرشوتم روپالا اور  جنرل (ریٹارئڈ) وی کے سنگھ بھی لانچ کے موقع پر موجود ہوں گے۔کسانوں کے لئے  اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ  اس سے  فیول پر آنے والے سالانہ اخراجات میں  ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی بچت ہوگی جس سے  ان کا معیار زندگی  بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سی این جی میں تبدیل کئے جانے کے اہم فوائد درج ذیل ہیں:

  • یہ ایک صاف ستھرا ایندھن ہے۔ جس  میں کاربن اور آلودگی پھیلانے والے  دیگر مواد سب سے کم ہوتے ہیں۔
  • یہ کفایتی بھی ہے اور  زیرو لیڈ ، زنگ نہیں لگاتا ہے، تحلیل نہیں کرتا ہے اور آلودگی نہیں پھیلاتا ہے جس کی وجہ سے  انجن کی زندگی بڑھ جاتی ہے اور کم رکھ رکھاؤ کی ضرورت پڑتی ہے۔
  • یہ سستا ہے کیونکہ  پٹرول کی گھٹتی بڑھتی قیمتوں کے مقابلے میں  سی این جی کی قیمتیں زیادہ مستحکم ہوتی ہیں اور   سی این جی گاڑیوں کا اوسط مائلیج بھی ڈیزل/ پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں سے بہتر ہوتا ہے۔
  • یہ محفوظ ہے کیونکہ  سی این جی ٹینک ٹائڈ سیل کے ساتھ آتے ہیں جس سے سی این جی کی بھرائی یا  پھیلنے پر دھماکے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
  • یہ مستقبل کا فیول ہے کیونکہ  اس وقت تقریباً 12 ملین گاڑیاں دنیا بھر میں پہلے ہی  قدرتی گیس سے چلائی جارہی ہیں اور روز مزید کمپنیاں  اور میونسپلٹیاں  سی این جی تحریک میں شامل ہورہی ہیں۔
  • یہ کچرے کو دولت بنانے  کا ایک حصہ ہے کیونکہ پرالی کو  بایو سی این جی تیار کرنے کے لئے  کچے مال کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے، جس سے  کسانوں کو  اپنے علاقے میں  بایو سی این جی پروڈکشن یونٹوں کو پرالی بیچ کر  پیسہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

کسانوں کے لئے  ٹریکٹر کو سی این جی میں تبدیل کرنے کے  خصوصی فائدے:

  • جانچ رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ  ریٹرو فٹڈ ٹریکٹر ڈیزل سے چلنے والے  ٹریکٹروں کے مقابلے میں زیادہ پاور فل ہوتے ہیں۔
  • ڈیزل کے مقابلے میں  مجموعی اخراج میں  70 فیصد تک کی کمی  آتی ہے۔

اس سے کسانوں کو  فیول پر ہونے والے اختراجات میں 50 فیصد تک کی بچت ہوگی کیونکہ  اس وقت ڈیزل  کی قیمت 77.43 فی لیٹر ہے جبکہ سی این جی محض 42 روپے فی کلوگرام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-1411

                          



(Release ID: 1697171) Visitor Counter : 193