وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کا صدر کے خطاب پر پیش شکریہ کی تحریک پر راجیہ سبھا میں جواب
Posted On:
08 FEB 2021 12:50PM by PIB Delhi
وزیرا عظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر پیش کی گئی شکریہ کی تحریک کا جواب دیا ۔انہوں نے بحث میں حصہ لینے اور شرکت کرنے کیلئے ایوان بالا کے ممبروں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے خطاب سے اس دنیا کے کہ جو سخت چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے ،امید اور اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مواقع کی سرزمین ہے اور پوری دنیا کی نگاہیں بھارت پر مرکوز ہیں ۔بھارت سے بہت سی توقعا ت ہیں اور یہ اعتماد بھی ہے کہ ہماری کرہ ٔارض کی بہتری میں بھارت تعاون کرے گا ۔اب جب کہ ہندوستان آزادی کے 75ویں سال میں داخل ہورہا ہے تو ہم اسے ایک تحریک کے طور پر منانے کی کوشش کریں گے اور خود کو 2047کے بھارت کے ویژن کو پورا کرنے کیلئے وقف کریں گے کہ جب آزادی کی صدی مکمل ہوگی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوویڈ وبا سے بہتر طور پر نمٹنا کسی پارٹی یا انفرادی شخص کی کامیابی نہیں ہے بلکہ یہ پورے قوم کی کامیابی ہے اور اسے اسی طور سے لیا جانا چاہئے۔ہندوستان نے ایسا وقت بھی دیکھا ہے کہ جب اسے پولیو اور چھوٹی چیچک کے بڑےخطرات کا سامنا تھا ۔یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ آیا ہندوستان کوئی ویکسین تیار کرپائے گا یا نہیں اور کتنے لوگ اس سے مستفید ہوسکیں گے ۔جناب مودی نے کہا کہ ان دنوں کے بعد آج ہم اس جگہ ہیں کہ جب ہمارا ملک پوری دنیا کیلئے ویکسین تیار کررہا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم چلا رہا ہے۔اس سے ہماری خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے ۔کوویڈ 19کے عہد میں ہمارے وفاقی ڈھانچے اوراشتراکی وفاق کو نئی طاقت بخشی ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی جمہوریت پر کی جانے والی تنقید کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کوئی مغربی ادارہ نہیں ہے بلکہ ایک انسانی ادارہ ہے ۔ہندوستان کی قوم پرستی پر ہر چہار جانب سے جس طرح حملے ہورہے ہیں اس کے بارے میں برادران وطن کو آگاہ کرنا ضروری ہے ۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی قوم پرستی نہ تو تنگ ہے نہ ہی مطلب پرست اور نہ ہی یہ جارح ہے ۔یہ ستیم ،شیوم ،سندرم کے نظریہ پر مبنی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نہ صرف یہ کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے بلکہ جمہوریت کی یہ ماں بھی ہے اور یہ ہماری اقدار بھی ہے ،ہمارے ملک کا مزاج جمہوری ہے ۔
جناب مودی نے کہا کہ جہاں ایک طرف کورونا کے دور میں دوسرے ملک غیر ملکی سرمایہ کاری سے محروم رہے بھارت میں ریکارڈ سرمایہ کاری کی۔جناب مودی نے غیر ملکی کرنسی ،غیر ملکی راست سرمایہ کاری اور انٹر نیٹ پینیٹریشن اور ڈیجیٹل ،مالی شمولیت ،بیت الخلا کے دائرے کار میں توسیع ،قابل برداشت رہائش ،ایل پی جی کا احاطہ اور فری طبی علاج کے حوالے سے مضبوط کارکردگی کا حوالہ دیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بہت سے چیلنج سامنے تھے اور ہمیں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ آیا ہمیں یا آیا ہم کسی حل یا پھر مسئلے کا حصہ ہونا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ 2014سے سرکار نے کسانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے زراعتی سیکٹر میں تبدیلی کے اقدامات کئےہیں۔فصل بیمہ اسکیم کو مزید کسان دوست بنانے کیلئے اس میں تبدیلی کی گئی ۔پی ایم ۔ کسان اسکیم لائی گئی ۔جناب مودی نے زور دیکر یہ بات کہی کہ سرکار چھوٹے کسانوں کیلئے کام کررہی ہے ۔کسانوں کو پی ایم ایف پی وائی کے تحت 90ہزار کروڑ کا کلیم حاصل ہوا ۔کسانوں کو کسان کریڈیٹ کارڈ ،سوائل ہیلتھ کارڈاور سمان ندھی سے بھی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔پی ایم گرامین سڑک یوجنا سے جب راستوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے میں بہتری آئی تو اس سے کسانوں کی پیداوار کو دور دراز علاقوں تک پہنچانے میں آسانی ہوئی۔ کسان ڈیل اور کسان اڑان کے ذریعہ بھی اس طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت کی اشد ضرورت یہ ہے کہ چھوٹے کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جائے ۔وزیر اعظم نے سوال کیا کہ انہیں ڈیری سیکٹر کی طرح پرائیویٹ اور کوآپریٹو سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آزادی کیوں نہیں ہے؟۔
زراعت سے جڑے مسائل کو حل کیا جانا چاہئے اور اس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نے کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام پارٹیوں سے آگے آنے کو کہا ۔ایم ایس پی پر وزیر اعظم نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ ایم ایس پی رہی ہے اب بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔وزیرا عظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہر اور دیہات میں جو تقسیم ہے اس کو دور کئے جانے کی کوشش ہونی چاہئے ۔
وزیر اعظم نے نوجوان طاقت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ نوجوانوں کو مضبوط بنانے کی کوشش سے ملک کو بہتر مستقبل کیلئے محفوظ اثاثہ رکھنے میں مدد ملے گی جس طرح قومی تعلیمی پالیسی کو تیزی سے قبول کیا ہے وزیر اعظم نے اس کی ستائش کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایم یو اقتصادی ترقی اور اس کی بحالی کیلئے اہم ہے کیونکہ ان کے اندر روزگار پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کورونا کے دور میں بھی انہیں خصوصی پیکج فراہم کرکے ان پر خصوصی توجہ دی گئی ۔
سب کا ساتھ ،سب کا وکاس ، سب کا وشواس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شمال مشرق اور نکسل سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں بہتری لانے کے جو اقدامات کئے گئے ان کا ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات میں بہتری آرہی ہے اور ان علاقوں میں نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے وقت میں ملک کی ترقی میں شمال مشرق کے علاقے ایک اہم رول ادا کریں گے۔
*************
ش ح-ج ق- م ش
U. No.1284
(Release ID: 1696134)
Visitor Counter : 285
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam