سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

محفوظ سڑکوں اور سیاہ مقامات کی اصلاح کیلئے سمپوزیم  کا انعقاد

Posted On: 06 FEB 2021 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 06 فروری     روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی جانب سے 3 اور 4 فروری کو میڈیا  سینٹر نئی دہلی میں محفوظ سڑکوں/ سیاہ مقامات پر سمپوزیم اور آئندہ ایک سال کے دوران سیاہ مقامات میں اصلاح لانے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کے لیے دو نشستوں میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

کووڈ – 19 وبائی مرض کے باعث حفظان  صحت کے  تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ان نشستوں کو ہائبرڈ موڈ میں منعقد کیا گیا، اس میں حکومت ، تعلیمی اداروں اور مشیروں کی نمائندگی کرنے والے 9 ممتاز شرکاء اور تقریبا 20 شرکاء بنفس نفیس  شامل ہوئے  جبکہ تقریبا 850 شرکاء آن لائن  شریک ہوئے ۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے سکریٹری جناب گریدھر ارامانے 3 فروری 2021 کو سمپوزیم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر کے دوران ، سڑکوں کو اس طرح سے فعال اور ڈیزائن کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے سڑک انجینئرنگ کی خصوصیات کی وجہ سے حادثات پیش نہ آئیں اور اگر  زمینی منظرنامے میں تبدیلی کی وجہ سے سڑک کے کچھ حصے غیر محفوظ  رہ بھی جاتے ہیں  تو قیمتی انسانی جان اور وسائل کو بچانے کے لئے فوری مداخلت کیا جا سکے۔ سڑکوں کی ترقی کے  ڈائریکٹر جنرل  جناب آئی کے پانڈے نے بھی اپنے اہم خطاب کے دوران ان خیالات کی تائید کی اور شرکا کو زمینی سطح پر باخبر رہنے کو کہا۔ انہوں نے وزارت کے تمام علاقائی عہدیداروں کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ قومی شاہراہوں کا معائنہ کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کے علاوہ دیگر سڑکوں پر حفاظت کا بھی  جائزہ لیں ، اس طرح کے امور پر توجہ مرکوز کریں اور اس پر کاروائی کرنے کے لیے متعلقہ ریاستی اتھارٹی کو اپنی رپورٹ بھیجیں۔ تمام ممتازشرکاء نے سیفٹی آڈٹ ، جنکشن کے ڈیزائن ، ایکسپریس وے ، پہاڑی سڑکیں ، مناسب اشاروں  اور سڑکوں کی حفاظت کی درجہ بندی کے بارے میں شرکاء کو مزید جانکاری فراہم کریں ۔

ہر سال روڈ سیفٹی ہفتہ منانے کے برعکس ، وزارت کے ذریعہ  رواں سال 18 جنوری 2021 سے 17 فروری 2021 ء تک روڈ سیفٹی کا مہینہ منایا جا رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے  سڑک حادثات اور اموات میں کمی لانے کی نئی حکمت عملی تیار  کی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-1258



(Release ID: 1695992) Visitor Counter : 131