وزارتِ تعلیم

سماگرا سکشا کے تحت مالی امداد سے چلائے جانے والے رہائشی اسکولوں/ ہاسٹلوں کو نیتا جی سبھاس چندر بوس رہائشی اسکولز/ ہاسٹلز کا نام دیا گیا ہے

Posted On: 05 FEB 2021 3:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی 05فروری 2021:نیتاجی سبھاس چندر بوس کے مناسب اعزاز میں وزارت تعلیم کی سماگرا سکشا کے تحت مالی امداد سے چلائے جانے والے رہائشی اسکولوں/ ہاسٹلوں کا نام  وزارت تعلیم نے "نیتا جی سبھاس چندر بوس رہائشی اسکولز / ہاسٹلز" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے ساتھ ان اسکولوں کی وابستگی بچوں کے لئے ایک تحریک کے طور پر کام کرے گی اور اساتذہ، عملہ اور انتظامیہ کو بھی تحریک ملے گی کہ وہ سربلندی کے اعلی معیار کے حصول کے قابل بنیں۔ اس سے مشکل علاقوں میں ان رہائشی اسکولوں اور ان میں ہاسٹل کی سہولت کے بارے میں شعوراجاگر کرنے میں بھی مدد ملے گی اور ان اسکولوں کو معیاری تعلیم کے اعلی معیار کے حصول کے لئے تحریک ملے گی۔

سماگرا سکشا  کے تحت وزارت تعلیم ریاستوں اور مرکز کے تحت علاقوں کو پہاڑی خطے، چھوٹے اور بکھری آبادی والے علاقوں میں ایسے بچوں کے لئے جنہیں پناہ اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے،  باقاعدہ اسکولوں کی فراہمی کے علاوہ رہائشی اسکول کھولنے، ہاسٹل قائم کرنے اور انہیں چلانے کے لئے مالی امداد مہیا کرتی ہے۔

اس کا مقصد یہ ہے کہ عالمی سطح پر اسکولی اندراج کو یقینی بنایا جائے اور بہت کم آبادی والے علاقوں(زیادہ تر قبائلی علاقوں) میں اسکولوں کی سہولیات کی فراہم کی جائے جہاں اسکول کھولنا قابل عمل نہیں ہوسکتا۔ اسی کے ساتھ  شہری علاقوں میں ان بچوں کے لئے یہ سہولت مہیا کی جائے جنہیں نگہداشت اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

 

بچہ  مزدوری سے بچائے گئے بچوں، اندرون ملک ہجرت کرنیوالے بچوں جن کا تعلق غریب بے گھر کنبوں سے ہے، بالغوں کے تحفظ سے محروم بچوں، اپنے کنبے سے الگ ہوجانیوالوں، داخلی طور پر بے گھر افراد، اور معاشرتی اور مسلح تصادم اور قدرتی آفات سے متاثر علاقوں سے بچوں کو بھیرہائشی سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ ان میں نیتی آیوگ کے شناخت شدہ ای بی بی ایس، ایل ڈبلیو ای سے متاثر اضلاع، ایس ایف ڈی اورخواہش مند اضلاع کو ترجیح دی جاتی ہے۔

ان رہائشی اسکولوں اور ہاسٹلوں میں ، باقاعدہ اسکول کے نصاب کے علاوہ بچوں کو ہر طرح کی نشوونما کے لئے مخصوص مہارت کی تربیت کی فراہمی، جسمانی مدافعت، طبی نگہداشت، کمیونٹی شراکت ، ماہانہ وظیفہ بھی  مہیا کیا جاتا ہے۔ اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 1063 رہائشی سہولیات (383 رہائشی اسکولوں اور 680 ہاسٹلوں) کی منظوری دی جاچکی ہے۔

سماگرا سکشا کے تحت منظور شدہ رہائشی اسکول اور ہاسٹل (مجموعی)

شمارہ نمبر

ریاست کا نام

رہائشی اسکول

ہاسٹل

1

آندھراپردیش

3

14

2

اروناچل پردیش

155

54

3

آسام

3

1

4

بہار

6

9

5

چھتیس گڑھ

67

39

6

دہلی

0

3

7

ہریانہ

4

3

8

جھارکھنڈ

25

16

9

کرناٹک

5

0

10

کیرالہ

0

6

11

لداخ

0

2

12

مدھیہ پردیش

11

390

13

مہاراشٹر

3

8

14

منی پور

9

8

15

میزورم

4

11

16

ناگالینڈ

7

11

17

اڑیشہ

3

18

18

پنجاب

0

5

19

راجستھان

7

34

20

سکم

0

1

21

تمل ناڈو

13

0

22

تلنگانہ

33

8

23

تری پورہ

4

14

24

اترپردیش

9

0

25

اتراکھنڈ

0

6

26

مغربی بنگال

12

19

مجموعی

383

680

جمعرات ، 3 دسمبر ، 2020 کو اپ ڈیٹ ہوا

           

****

م ن ۔ر ف۔ س ا

U No.1209

 



(Release ID: 1695650) Visitor Counter : 174