بھارتی چناؤ کمیشن

گجرات سے کونسل آف اسٹیٹس یعنی راجیہ سبھا کے لئے ضمنی انتخابات کا پروگرام

Posted On: 04 FEB 2021 2:19PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4 /فروری 2021 ۔ گجرات سے کونسل آف اسٹیٹس یعنی راجیہ سبھا کی دو جزوقتی سیٹیں خالی ہیں، جنھیں بھرے جانے کی ضرورت ہے۔ خالی سیٹوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

نمبرشمار

اراکین کے نام

سبب

خالی ہونے کی تاریخ

مدت کار

1.

جناب پٹیل احمد محمد

وفات

25.11.2020

18.08.2023

2.

جناب ابھے گنپت رائے بھاردواج

وفات

01.12.2020

21.06.2026

 

2. کمیشن نے مذکورہ خالی جگہوں کو بھرنے کے لئے درج ذیل پروگرام کے مطابق گجرات سے کونسل آف اسٹیٹس یعنی راجیہ سبھا کے لئے دو الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمبر شمار

پروگرام

تاریخ

1

نوٹیفکیشن جاری ہونے کی تاریخ

11 فروری، 2021 (جمعرات)

2

پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

18 فروری، 2021 (جمعرات)

3

پرچہ نامزدگی کی جانچ

19 فروری، 2021 (جمعہ)

4

امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ

22 فروری، 2021 (پیر)

5

پولنگ کی تاریخ

یکم مارچ، 2021 (پیر)

6

پولنگ کے اوقات

صبح 09:00 بجے سے شام 04:00 تک

7

ووٹوں کی گنتی

یکم مارچ، 2021 (پیر) شام 05:00 بجے

8

تاریخ جس سے قبل انتخابی عمل مکمل ہوجانا چاہئے

3 مارچ، 2021 (بدھ)

 

3. سبھی افراد کے ذریعے پورے انتخابی عمل کے دوران وسیع رہنما ہدایات پر عمل کیا جانا چاہئے:

  1. ہر شخص انتخاب سے متعلق ہر سرگرمی کے دوران فیس ماسک پہنے گا۔
  2. انتخاب سے متعلق کاموں کے لئے استعمال کئے جانے والے ہال / کمروں / کیمپس میں داخلے پر :
  1. سبھی افراد کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔
  2. سینیٹائزر سبھی جگہوں پر دستیاب کرایا جائے گا۔
  1. ریاستی حکومت اور وزارت داخلہ کے کووڈ-19 سے متعلق موجودہ رہنما ہدایات کے مطابق محفوظ دوری برقرار رکھی جائے گی۔

4. گجرات کے چیف سکریٹری کو ریاست کے ایک سینئر افسر کو ڈیپیوٹ کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان ضمنی انتخابات کے انعقاد کا نظم کرتے وقت کووڈ-19 کی روک تھام سے متعلق تدابیر کے بارے میں دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

5. اس کے علاوہ، کمیشن نے ان ضمنی انتخابات کے لئے گجرات کے اعلیٰ انتخابی افسر کو مشاہد مقرر کیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1179

 



(Release ID: 1695292) Visitor Counter : 106