عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی کا 2021-22 کے کام کا سالانہ منصوبہ

Posted On: 04 FEB 2021 12:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،4/فروری 2021،  

2021-22 کے لیے ڈی اے آر پی جی (انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کا محکمہ) کا اسکیم کے تحت 15 کروڑ روپے بجٹ میں مختص کیے گیے ہیں، جبکہ غیر اسکیم مد کے لیے 30 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں۔

ڈی اے آر پی جی کے ذریعے 2021-22 میں درج ذیل سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

  1. 21اپریل 2021 کو سول سروسیز ڈے 2021 منایا جائے گا۔
  2. 31 اکتوبر 2021 کو  پرائم منسٹر ایوارڈس فار ایکسی لینس ان پبلک ایڈمنسٹریشن 2021 دیے جائیں گے۔
  3. نیشنل ای- گوررنینس کانفرنس کے ساتھ  نیشنل ای- گورنینس ایوارڈ2021 بھی دیئے جائیں گے، جن کی تاریخوں کا اعلان بعد میں الگ سے کیا جائے گا۔
  4. ڈی اے آر پی جی بہتر انتظامیہ عمل آوری میں معلومات اور کارکردگی کےمظاہرے پر 4 علاقائی کانفرنسوں کا انعقاد کرے گا۔
  5. جن ریاستوں کو ایوارڈ حاصل ہوں گے، ان کے لیے ریاستوں کے ساتھ اشتراک اقدامات اسکیم کے تحت امدادی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
  6. مرکزی وزارتوں اور متصل / ملحق/ خودمختار دفاتر میں ای-آفس کو فروغ دیا جائے گا۔
  7. سرکاری دفاتر کی جدید کاری۔
  8. عوامی شکایت پر توجہ مرکوز کرنے والی سی پی جی آر اے ایم ایس اصلاحات مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں میں نافذ کی جائیں گی۔

*****************

U-1165

ش ح۔  ج ق۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1695094) Visitor Counter : 162