کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اے نے پھولوں کی کاشت ، بیج اور اناج کے لئے پروڈکٹ کمیٹی کی اولین میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
03 FEB 2021 3:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی 03فروری 2021:آتم نربھر بھارت پہل کے تحت ایک اور سنگ میل طے کیا گیا ہے جس میں ہندستان نے عالمی وبا کووڈ 19 کی آزمائشوں کے باوجود 21۔2020 کے پہلے تین سہ ماہیوں میں اناج کی برآمدات میں متاثر کن فروغ حاصل کی ہے۔ اناج کی برآمدات اپریل تا دسمبر 2020-21 میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 53 فیصد بڑھ کر 49,832 کروڑ روپے کی ہوگئیں۔
باسمتی چاول کی برآمدات 5.31 فیصد اضافے سے 22،038 کروڑ روپے کی ہوگئی جبکہ غیر باسمتی برآمدات 122.61 فیصد اضافے سے 22،856 کروڑ روپے کی ہوگئی۔ گندم کی برآمدات 456 فیصد اضافے سے 1،870 کروڑ روپے کی ہوگئی جبکہ باجرا اور مکئی جیسے دیگر دالوں کی برآمدات 177 فیصد اضافے سے 3،067 کروڑ روپے کی ہوگئی۔ اے پی ای ڈی اے باسکٹ کے تحت کل برآمدات میں اناج کا حصہ 48.61 فیصد رہا۔ ملک سے اناج کی مجموعی برآمدات کا سلسلہ مسلسل اچھی چل رہا ہے۔
پھولوں کی کاشت ، بیجوں اور اناج کے لئے پروڈکٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ 3 فروری 2021 کو ہوئی۔ اس کی صدارت اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگاموتھو نے کی۔ اس میٹنگ میں اے پی ای ڈی اے اتھارٹی کے ممبر ڈاکٹر شتروگھن پانڈے ، اے پی ای ڈی اے اتھارٹی کے ممبرمسٹر چیتن سنگھ ، اے پی ای ڈی اے اتھارٹی ممبر ڈاکٹر چارودتا دگمبارو مئی اور اے پی ای ڈی اے اتھارٹی کے کے سینئر آفیسرز نے شرکت کی۔
کمیٹی نے اناج کی مصنوعات، پھولوں کی کاشت اور بیجوں خاص طور پر غیر باسمتی چاول اور باجرا ، غذائیت بخش اناجوں کی برآمد کو فروغ دینےسے متعلق امور پر غور کیا۔
چاول باسمتی اور غیر باسمتی دونوں ، باجرا اور اس کی مصنوعات، پھولوں کی کاشت اور بیج کی بڑھتی ہوئی برآمد کے امکانات کے پیش نظر اے پی ای ڈی اے تجارتی حلقوں کے ساتھ قریبی بات چیت کررہی ہے اور اناج مصنوعات ، پھولوں کی کاشت اور بیجوں کی برآمد میں پانچ سال یعنی 2026-2021 کی مدت میں اضافے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کررہی ہے۔ تاکہ تمام متعلقہ حصہ دار کو نشانہ پورا کرنے کیلئے مقررہ مدت میں ضروری کارروائی کرنے کے اہل بن جائیں۔
****
U No.1127
م ن۔ر ف۔س ا
(Release ID: 1695008)
Visitor Counter : 133