سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ملک میں پہلے روڈ سیفٹی مہینے کا افتتاح

Posted On: 18 JAN 2021 6:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18   جنوری  2021:

اب تک کے سب سے پہلے قومی روڈ سیفٹی مہینے کا آج یہاں افتتاح کیا گیا جس کا مقصد ہندوستان میں سڑک تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور سڑک حادثوں کو کم کرنا ہے ۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران روڈ سیفٹی ہفتہ منقعد کیا جاتا تھا لیکن اس معاملے کی اہمیت کے مدنظر اس سال ایک ماہ طویل ایک پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اس کا آغاز مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں نیز ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کیا۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر مملکت  جنرل  (ریٹائرڈ)  ڈاکٹر وی کے سنگھ اور نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امتیابھ کانت بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سڑک سلامتی سے متعلق ایک فلم کا اجرا بھی کیا گیا ۔ اس کے علاوہ امرتسر سے کنیا کماری تک سیف اسپیڈ چیلنج کی قومی چیمپئن شپ کا آغاز بھی کیا گیا نیز سڑک تحفظ کے لئے ایوارڈ بھی عطا کئے گئے ۔ریاستی سرکاروں ، سرکاری شعبہ کی کمپنیوں اور بیمہ کمپنیوں نے بھی بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں شرکت کی اور سیمیناروں ، طویل مارچوں اور پوسٹر بنانے کے مقابلوں وغیرہ کا آغاز بھی کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سڑک سلامتی میں سڑک سے متعلق بیداری بھی شامل ہے۔ نہ صرف ڈرائیوروں کو بلکہ سواری کرنے والوں کو بھی حادثہ کی وجوہات کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہئے تاکہ انہیں روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ہونے والی اموات نہ صرف کسی خاندان پر بری طرح اثراندازہوتی ہے بلکہ اس سے قومی وسائل کے شدید نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ سلامتی سے متعلق بیداری کی تشہیر کرکے تقریباً تین فیصد مجموعی گھریلووار پیداوار کے نقصان کو بچایا جاسکتا ہے۔

سڑک و نقل و حمل شاہراہوں  نیز ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نتن گڈکری نے سڑک سلامتی کاموں ، گڈسمریتن ایوارڈ ، بہترین ریاستی ٹرانسپورٹ کارپویشنوں ، محفوظ تر شاہراوں کی فروغ میں بہتری امکان، غیرمعمولی فیلڈافسران اور سڑک تحفظات میں غیرسرکاری تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے بہترین کام جیسے مختلف زمروں کے جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ستائش بھی کی اور تمام  ساجھیدارں ، تنظیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو آج کوئی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے۔البتہ انہوں نے سرکار کے ساتھ ان کے اس سخت اور محنت کش کام کا اعتراف کیا جو انہوں نے سڑک سلامتی مشن میں انجام دیا۔

جناب گڈکری نے مطلع کیا کہ ہندوستان میں  ہر سال مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ آمدنی موت سے ہمکنار جبکہ ساڑھے چار لاکھ افراد سڑک حادثوں میں زخمی ہوجاتے ہیں جس کا نتیجہ  حادثات سے ہونے والی اموات کے باعث سماجی اور اقتصادی نقصان ہوتا ہے جوکہ ہر سال مجموعی گھریلو پیداوار کا3.14 فیصد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں ہونے والی اموات سے 70 فیصد لوگ 18 سے 45 سال کی عمر کے ہوتے ہیں جس سے ہندوستان میں ہر روز موت سے ہمکنار ہونے والے افراد کی تعداد 415 ہوجاتی ہے۔ مختلف اقدامات ، پالیسی اصلاحات اور حفاظتی انتظامات کو اختیار کرکے سن 2030 تک ہندوستانی سڑکوں پر صفرسڑک اموات کا وژن حاصل کرنے کے تئیں مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا مستحکم یقین ہے کہ سرکار اسی وقت کامیاب ہوسکتی ہے جب سڑک سلامتی بنیادی طور پر عوام الناس کی تحریک بن جائے اور یہ صرف ‘جن بھاگیداری ’ اور ‘جن سہ بھاگ ’ سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں  نے کہاکہ  تمام سطحوں پر سرکاریں ، مرکز ، ریاست اور میونسپل اتھارٹیوں کو اس جن سہ بھاگ کو کامیاب بنانے کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

جناب گڈکری نے تجویز کیا کہ تمام اراکین پارلیمان ، ارکان قانون ساز اسمبلی  اور دیگر عوامی نمائندگان کو ضلع سطحی سڑک سلامتی کمیٹی کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم فراہم کرانا چاہئے اور پولیس ، ڈاکٹروں ، نیم طبی عملہ کے افراد ، پیشہ وارانہ افراد، غیرسرکاری تنظیموں، طلبا اور تمام افراد کو شامل کرکے سڑک سلامتی کو  ، اپنے انتخابی حلقوں میں ایک مشن موڈ کے طور پر لینا چاہئے ۔ انہوں نے مطلع کیا کہ قومی پیمانہ کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جنہیں ریاستی سرکاروں نیز مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے انتظامیہ ، ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی، این ایچ آئی ڈی سی ایل ، او ای ایم اور غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت میں ملک گیر پیمانہ پر منعقدکیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے مطلع کیا کہ سڑک سلامتی کے 4- ای  کی ازسرنوتشکیل اور استحکام کرکے سڑک حادثات کو کم کرنے کے تئیں بہت سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں: انجینئرنگ – تعلیم- بندوبست- ایمرجنسی دیکھ بھال کی خدمات ۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیرمملکت جنرل (ریٹائرڈ)ٰ ڈاکٹر وی کے سنگھ نے کہا کہ روڈ سیفٹی ایک ماہ طویل پروگرام ہی نہیں بلکہ یہ تو زندگی بھر کا ایک معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اس وقت چوکنا رہنا چاہئے جب وہ ڈرائیونگ کررہا ہو اور اسے سڑک پر دیگر گاڑیوں کی ڈرائیوروں سے بھی ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے ہر شخص تک رسائی کرنے پر زور دیا تاکہ انہوں سڑک سلامتی کی اہمیت کے بارے میں بتایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا کلچر اپنا نے کی ضرورت ہے جہاں لوگ نہ صرف اپنے آپ کو بچائیں بلکہ وہ دیگر لوگوں کو بھی بچائیں۔

نیتی آیوت کی سی ای او جناب امیتابھ کانت نے سڑک سلامتی کے تئیں حکومت کے عزم کا یہ کہتے ہوئے اعادہ کیا کہ گزشتہ برسوں میں اس سمت میں بڑی تعداد میں اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے ملک کے معیارات کو عالمی سطح کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے لئے نگرانی کے نظاموں کے ساتھ ٹکنالوجی کو مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

****


 

(ش ح   ۔  ا ع  ۔  م ص)

U- 1113

 


(Release ID: 1694726) Visitor Counter : 299