صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں ایمس اسپتالوں کے فروغ کی صورتحال
Posted On:
02 FEB 2021 4:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2 فروری 2021/صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت 22 نئے ایمس کےلئے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں سال 18-2017 یا اس کے بعد منظور شدہ 10 ایمس شامل ہیں۔ بھوپال ، بھونیشور، جودھپور، پٹنہ، رائے پور اور رشی کیش میں منظور شدہ 6 ایمس کام کرنے لگے ہیں۔ بقیہ 16 نئے ایمس تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ان 16 ایمس کا ریاست وار مقام ، ان کی کابینہ سے منظوری سے تعمیر اور منظور شدہ لاگت اس سے منسلک ہے۔
6 ایمس اسپتال جن میں کام شروع ہوگیا ہے، کے علاوہ رائے بریلی ، منگلا گری، گورکھ پور، بھٹنڈہ، ناگپور، اور بی بی نگر میں 6 ایمس میں او پی ڈی خدمات شروع کردی گئی ہیں۔
منگلا گری ، ناگپور،کلیانی، گورکھ پور ، بھٹننڈہ رائے بریلی، دیو گڑھ ،بی بی نگر، گوہاٹی، بلاسپور ، جموں اور راج کوٹ میں 12 ایمس میں ایم بی بی ایس کورس شرو ع ہوگئے ہیں۔
ایمس منگلا گری، آندھراپردیش میں تعمیر کا کام عروج پر ہے۔ شروع میں ریت کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر کےکام میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی۔ ریاست کے ذریعہ کئے جانے والے کاموں میں بھی کچھ تاخیر ہوئی تھی جس میں پانی کی سپلائی کا انتظام، حد سے زیادہ بارش کے پانی کی نکاسی ، احاطے کے لئے اہم رابطہ راہ گذر اور موجودہ این ڈی آر ایف احاطہ کی منتقلی شامل ہے۔ کووڈ-19 وبا سے بھی کام کی ترقی پر اثر پڑا۔
پی ایم ایس ایس وائی کے تحت تمام موجودہ پروجیکٹس کے فروغ کی ایگزیکٹیو ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ باقاعدہ طور سے جائزہ لیا گیاہے تاکہ مقررہ مدت سے کام کو ختم کرنے کو یقینی بنایا جاسکے۔
ضمیمہ
پی ایم ایس ایس وائی کے تحت زیر تعمیر نئے ایمس
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
پی ایم ایس اس وائی کے تحت قائم کئے جانے والے نئے ایمس کا مقام
|
منظور شدہ لاگت (کروڑ روپے میں)
|
کابینہ سے منظوری کی تاریخ
|
1
|
آندھراپردیش
|
منگلا گیری
|
1618
|
7.10.2015
|
2
|
آسام
|
گوہاٹی
|
1123
|
24.05.2017
|
3
|
بہار
|
دربھنگہ
|
1264
|
15.09.2020
|
4
|
گجرات
|
راجکوٹ
|
1195
|
10.01.2019
|
5
|
ہریانہ
|
ریواری
|
1299
|
28.02.2019
|
6
|
ہماچل پردیش
|
بلاسپور
|
1471.04
|
03.01.2018
|
7
|
جموں و کشمیر
|
سانبہ ، جموں
|
1661
|
10.01.2019
|
8
|
اونتی پورہ ، کشمیر
|
1828
|
10.01.2019
|
9
|
جھارکھنڈ
|
دیوگھر
|
1103
|
16.05.2018
|
10
|
مہاراشٹر
|
ناگپور
|
1577
|
7.10.2015
|
11
|
پنجاب
|
بھٹنڈہ
|
925
|
27.07.2016
|
12
|
تمل ناڈو
|
مدورائی
|
1264
|
17.12.2018
|
13
|
تلنگانہ
|
بیبی نگر
|
1028
|
17.12.2018
|
14
|
اترپردیش
|
رائے بریلی
|
823
|
5 فروری 2009 ترمیم شدہ تخمینہ لاگت مورخہ 10 جولائی 2017 کو منظوری دی گئی
|
15
|
گورکھپور
|
1011
|
20.07.2016
|
16
|
مغربی بنگال
|
کلیانی
|
1754
|
7.10.2015
|
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1084
(Release ID: 1694668)
Visitor Counter : 188