صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

آشا کارکنان کے لئے بہبودی کا کام

Posted On: 02 FEB 2021 4:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،2 فروری 2021/ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں  بتایا کہ ہندستان کووڈ-19  صحت نظام تیاری اور  ایمرجنسی  ردعمل  کا رروائی  پیکج کے تحت   مالی سال 21-2020 (2021-1-19 تک) کے دوران  کووڈ 19 کے انتظام  اور کنٹنمنٹ کے تحت   ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام  ریاستوں  کو  6309.91 کروڑ روپے   جاری کئے  جاچکے ہیں۔

آشا کارکنان کو   معاشرے کی رضاکار  صحت ورکر ہونے کا  تصور کیا جاتا ہے  اور وہ  مندرجہ ذیل کے تحت  احاطے سمیت  کام/سرگرمیوں  پر مبنی   حوصلہ افزائی کے اہل ہیں:  اس کے علاوہ کووڈ-19  ردعمل سے متعلق  کارروائی میں لگی ہوئی   آشا کارکنان سمیت تمام صحت کارکنان کے لئے  وزیراعظم غریب کلیان پیکج  بیمہ اسکیم شروع کی گئی تھی۔ اس بیمہ اسکیم کے تحت  کووڈ-19 کے سبب  ہوئی اموات کے معاملے میں 50 لاکھ روپے کا جیون بیمہ فراہم کرایا جاتا ہے۔ ہندستان کووڈ-19 پیکج  کے تحت کووڈ-19 ردعمل سے متعلق  کارروائی میں لگی ہوئی  آشاکارکنان کے لئے  ایک ہزار روپے    ماہانہ    دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ نومبر 2020 تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے موصولہ   رپورٹوں کے مطابق 953445  آشا کارکنان  اور 36716 آشا کارکنان   معاون سہولت فراہم کرنے  والی کارکنان نے کووڈ-19 (سپلیمنٹری کووڈ-19 پیمنٹ)  کی رقم حاصل کی ہے۔ اس میں  ایسی کسی  تاخیر کی  اطلاع نہیں ہے۔

  • پردھان منتری  جیون جیوتی  بیمہ یوجنا  (330 روپے کا پریمئم جس کا جزوی حصہ حکومت کے ذریعہ   دیا جاتا ہے)۔
  • پردھان  منتری سرکشا یوجنا (12 روپے کا پریمئم  جس کا جزوی حصہ حکومت ہند کے ذریعہ  دیا جاتا ہے)۔
  • پردھان منتری شرم یوگی  مان دھن (پریمیئم کے  50 فی صد رقم کی جزوی ادائیگی  ، حکومت ہند کے ذریعہ اور  50 فی صد  مستفدین کے ذریعہ   کی جاتی ہے)۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-1081



(Release ID: 1694578) Visitor Counter : 172