سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پرانی گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر ہٹانے کی پالیسی کی تفصیلات جس کا پندرہ دن کے اندر اعلان کیا جائے گا


اسکریپیج پالیسی سے دس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی اور پچاس ہزار روزگار پیدا ہوں گے

وزیر موصوف نے قومی شاہراہوں کے لئے مالی خاکے میں اضافے کا خیر مقدم کیا

Posted On: 01 FEB 2021 3:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،یکم فروری 2021:بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت MSMEاور سڑکوں اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے مرکزی بجٹ میں اعلان شدہ پرانی گاڑیوں کو رضاکارانہ طور پر ہٹانے کی پالیسی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آج سے پندرہ روز کے اندر پالیسی کی تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ بجٹ کے بعد اپنی رہائش گاہ پر میڈیا والوں کے ساتھ بات چیت میں جناب گڈکری نے کہا کہ اسکریپیج پالیسی سے دس ہزار کروڑ روپے کے قریب سرمایہ کاری ہوگی اور پچاس ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت 20 سال پرانی 51 لاکھ ہلکی گاڑیوں اور پندرہ برس پرانی 34 لاکھ LMVگاڑیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس میں سترہ لاکھ درمیانی اور بھاری موٹر وہیل کا بھی احاطہ کیا جائے گا جو پندرہ برس سے زیادہ پرانی ہیں۔

جناب گڈکری نے شاہراہوں کے شعبے میں مالی خاکے کو بڑھاکر 118000 کروڑ روپے کئے جانے پر بھی خوشی ظاہر کی جس میں اب تک کی سب سے زیادہ 108000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ وزیر موصوف نے اضافی بجٹ رقومات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزارت شاہراہوں کے ذریعہ محصول حاصل کرنے پر زور دے رہی ہے جس سے ملک میں سڑکوں کا جال بچھانے میں مدد ملے گی۔

میڈیا کے ساتھ جناب گڈکری کی بات چیت اس لنک پر دیکھی جاسکتی ہے۔

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1693896

****

 

U No.1040

م ن۔ر ف۔س ا

 



(Release ID: 1694309) Visitor Counter : 176