وزیراعظم کا دفتر
بجٹ میں ہر شہری کی شمولیت کے ساتھ ‘آتم نربھرتا’ کا ویژن موجود ہے : وزیراعظم
اس بجٹ سے افرادی ، سرمایہ کاروں ، صنعت اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں ایک مثبت تبدیلی آئے گی: وزیراعظم
دیہی عوام اور کسان اس بجٹ کی روح ہیں : وزیراعظم
وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ بھارت کی خوداعتمادی کا مظہر ہے
Posted On:
01 FEB 2021 4:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی : یکم فروری 2021
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس سال کا بجٹ ترقی اور حقیقت کا ادراک کرانے والا ہے اور بھارت کی خوداعتمادی کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل وقت میں یہ بجٹ دنیا میں ایک نئے اعتماد کو روشن کرے گا۔
لوک سبھا میں مرکزی بجٹ پیش ہونے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں ہر شہری اور طبقے کی شمولیت کے ساتھ ساتھ‘ آتم نربھرتا’ کا ویژن موجود ہے۔ جناب مودی نے بجٹ میں شامل نکتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ترقی کے نئے مواقع کو وسعت ملے گی ، نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انسانی وسائل اور بنیادی ڈھانچہ کو نیا رخ ملے گا اور نئے شعبوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ بجٹ میں قانون و ضوابط کو آسان بنانے سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بجٹ افرادی، سرمایہ کاروں، صنعت اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں مثبت تبدیلیاں لائے گا۔
پیش ہونے کے بعد کے گھنٹوں کے دوران بجٹ پر جو ابتدائی مثبت ردعمل سامنے آیا ،وزیراعظم نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کے دائرہ کو بڑھاتے ہوئے حکومت نے مالی استحکام کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر حکومت نے بھرپور توجہ دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ اس بجٹ میں شفافیت کا جو پہلو ہے اس کی ماہرین نے بڑی تعریف کی ہے۔
حکومت کے بروقت اپروچ پر زور دیتے ہوئے خواہ یہ کورونا وبا کی مدت ہو یا پھر‘ آتم نربھرتا’ کی مہم ، وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں کوئی منفی اپروچ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے سرگرمی کے دائرہ سے اوپر اٹھ کر ایک مثبت بجٹ پیش کیا ہے۔
بجٹ میں جس طرح کی ہمہ جہت ترقی پر زور دیا گیا ہے ، وزیراعظم نے اس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس میں مالیات اور بہتری ، ایم ایس ایم ای اور بنیادی ڈھانچہ پر خصوصیت کے ساتھ توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلتھ کیئرکے شعبہ پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ بجٹ میں جنوبی ریاستوں ، شمال مشرق اور لیہہ -لداخ کی ترقیاتی ضروریات پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمل ناڈو، کیرالہ، مغربی بنگال جیسی ساحلی ریاستوں کو ایک بزنس پاور ہاؤس میں تبدیل کرنے کی سمت میں اٹھایا گیا یہ ایک بڑا قدم ہے۔ اس بجٹ سے آسام جیسی شمال مشرق کی ریاستوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں بڑی مدد ملے گی۔
بجٹ کے سماج کے مختلف طبقات پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اس میں جس طرح تحقیق اور اختراعات پر زور دیا گیا ہے ا س سے نوجوانوں کو بڑی مدد ملے گی ، ساتھ ہی صحت ، صفائی ، تغذیہ ، صاف پانی اور یکساں مواقع کو لے کر بھی اس بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے ، اس سے عام لوگوں اور خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور دوسری طرح کی اصلاحات سے جہاں نوکریوں میں اضافہ ہوگا وہیں ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں زراعتی سیکٹر اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ کسانوں کو اب قرض لینے میں آسانی ہوگی اور انہیں زیادہ قرض بھی مل سکے گا۔ اے پی ایم سی اور زراعتی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کو مضبوطی فراہم کرنے کے بھی التزامات بجٹ میں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دیہی عوام اور کسان اس بجٹ کی روح ہیں۔
جناب مودی نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے مختص رقم میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے نوکریوں کے مواقع میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایک نئے عہد کی مضبوط بیناد رکھے گا اور انہوں نے ملک کے شہریوں کو آتم نربھربھارت کے لئے بجٹ کی مبارکباد پیش کی۔
***
(ش ح ۔ ج ق ۔ م ص)
U- 1037
(Release ID: 1694132)
Visitor Counter : 191
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam