وزارت خزانہ

محدود ذمہ داری شراکت داری (ایل ایل پی) قانون، 2008 کو جرم سے پاک کرنے کی تجویز


چھوٹی کمپنیوں کی تشریح پر نظر ثانی

اسٹارٹ اپس اختراع کاروں کے لئے ایک شخص والی کمپنیوں میں ضابطوں کو آسان بنانے کی تجویز

تیزی سے قرض کے حل کے لئے این سی ایل ٹی کے فریم ورک کو مضبوط بنانا

نئے ایم سی اے 21 ورژن 3.0 کی مجوزہ شرو عات

Posted On: 01 FEB 2021 1:39PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں پارلیمنٹ میں 22-2021 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے کے لئے چھوٹی کمپنیوں اور ایم ایس ایم ایز کے لئے اصلاحات کی تجویز پیش کیں۔

 

محدود ذمہ داری شراکت داری  ایل ایل پی قانون 2008 کو جرم سے پاک کرنے کی تجویز

مرکزی وزیر خزانہ نے کمپنی قانون 2013 کے تحت ضابطہ جاتی اور   تکنیکی لحاظ سے قابل دست جرائم کی فہرست سے خارج کرنے کی طرز پر   محدود ذمہ داری شراکت داری قانون 2008 کو جرائم کی فہرست سےخارج کرنے کی تجویز رکھی  ہے، جو اب مکمل  ہے۔

چھوٹی کمپنیوں کی تشریح میں ترمیم

محترمہ سیتا رمن نے کمپنی قانون 2013 کے تحت چھوٹی کمپنیوں کے لئے تشریح میں ترمیم کرنے کی تجویز رکھی ۔ اس کے تحت ان کی پیڈ اپ پونجی کی ابتدائی حد کو 50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں، سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے سے زیادہ نہیں اور کاروبار 2کروڑ سے زیادہ نہیں، سے بڑھا کر 20 کروڑ روے سے زیادہ نہیں کرنے کی تجویز رکھی۔ اس سے 2 لاکھ سے زیادہ کمپنیوں کو فائدہ ہوگا اور ان کی ضرورتیں پوری کرنا آسان ہو جائیں گی۔

 

اسٹارٹ اپس سرمایہ کاروں کے لئے ایک شخص کی کمپنیوں میں ضابطوں کو آسان بنانے کی تجویز

اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کو براہ راست فائدہ پہنچانے کےلئے مزید اقدام کے طور پر وزیرخزانہ نے ایک شخص کی کمپنی او پی سی کو پیڈ اپ کیپٹل اور کاروبار پر بغیر کسی پابندی کے آگے بڑھنے کی اجازت دے کر اوپی سی کو شامل کرنے کے لئے ترغیب دینے کی تجویز رکھی، جس سے انہیں کسی بھی وقت دیگر قسم کی کمپنی میں  تبدیل کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ کسی ہندوستانی شہری او پی سی میں شامل ہونے کی اجازت مل جائے گی۔

 

تیزی سے قرض کے حل کےلئے این سی این ٹی فریم ورک کو مضبوط بنانا

معاملوں کو تیزی سے نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے وزیرمالیات نے کہا کہ این سی ایل ٹی کے نیٹ ورک کو مضبوط کیا جائےگا۔ ای عدالت سسٹم لاگو کیا جائے گا اور قرض کے حل کے متبادل طریقے اور ایم ایس  ای کے لئے خصوصی  فریم ورک شروع کیا جائے گا۔

 

نئے ایم سی اے 21 ورژن 3.0 کا آغاز

وزیر خزانہ نے کہا کہ  آئندہ مالی سال 22-2021 کے دوران حکومت ایک ڈیٹا اینالیٹکس ، مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ ڈرائوین ایم سی اے 21 ورژن 3.0 شروع کرے گی۔ ایم سی اے 3.0 کے اس ورژن میں ای-اسکروٹنی ، ای-ایڈجوڈیکیشن، ای-کنسلٹیشن اور    تکمیل بندوبست کے لئے اضافی ماڈیول ہوں گے۔

 

***

(ش ح   ۔ح ا ۔  ک ا)

U- 1014

 

 



(Release ID: 1694060) Visitor Counter : 220