وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے آسیان انڈیا ہیکاتھان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

Posted On: 01 FEB 2021 11:36AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج آسیان انڈیا ہیکاتھان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں جناب پوکھریال نے کہا کہ وزارت نے ہند –آسیان تعلقات  کو مزید آگے بڑھانے کےلیے آج آسیان-انڈیا  ہیکاتھان کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2019 میں سنگاپور-انڈیا ہیکاتھان کے دوران آسیان ملکوں سے باہمی تعاون کے ساتھ  کمپیوٹر پروگرامنگ (ہیکاتھان) میں شامل ہونے کے پروگرام کے انعقاد کے تعلق  سے اپنے احساسات کا اظہار کیا تھا۔  انہوں نے کہا کہ یہ ہیکاتھان ہندوستان اور آسیان ممالک کو اس بات کا بے نظیر موقع فراہم کرے گا کہ وہ ‘نیل گوں معیشت’ اور تعلیم کے دووسیع تر مرکزی موضوعات کے تحت  اپنی مشترکہ شناخت شدہ چیلنجوں سے نمٹیں ۔اور اس طرح اپنے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اشتراک عمل کے ذریعے آگے بڑھنے کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہیکاتھان  کا مقصد ہماری تہذیب، احترام، مکالمے، تعاون،امن، خوش حالی اور جدت طرازی کے 6 بنیادی خوبیوں کو عمل میں لانا ہے۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان ملکوں کے تعلقات کی بنیاد باہمی اعتقادات، مذاہب اور ثقافت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ایک بڑے جمہوری اور جغرافیائی ملک کی حیثیت سے ہندوستان پر اس بات کی اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آسیان برادری کی قیادت کرے۔ اس سیاق وسباق میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان کووڈ ویکسین مہیا کرکے آسیان ملکوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔ مضبوط تعلیمی اور تحقیقی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ہندوستانی یونیورسٹیاں  جیسے آئی آئی ٹی دہلی اور تیج پور یونیورسٹی میں ہمارے آسیان شراکت دار ملکوں کے طلبا زیر تعلیم ہیں۔ حکومت ہند نے آسیان شہریوں کے لیے ایک ہزار آسیان پی ایچ ڈی فیلوشپ کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔

2020 کی قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق مرکزی وزیر نے کہا کہ 34 برسوں کے بعد سامنے لائی  جانے والی 2020 کی قومی تعلیمی پالیسی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کے لیے امکانات کے دروازے کھولے گی۔

جناب پوکھریال نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ وسودھائیو کٹم بکم فلسفے  پر عامل ہندوستان آسیان خطے اور پوری دنیا کے حق میں مثبت کردار ادا کرنے کا سختی سے پابند ہے۔

وزارت تعلیم نے آسیان-انڈیا ہیکاتھان اقدام وزیراعظم جناب نریندر مودی کی واضح پکار پر کیا ہے۔آسیان-انڈیا ہیکاتھان کا آن لائن اہتمام یکم تا 3 فروری 2021 کیا جارہا ہے۔انعامات کی تقسیم 4 فروری 2021 کو ہوگی۔یہ بے مثال ہیکاتھان سبھی  10 آسیان ملکوں اور ہندوستان کو اپنی معاشی اور ثقافتعلقات کو تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی میں اشتراک عمل کے ذریعہ آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

آسیان-انڈیا ہیکاتھان سے متعلق تفصیلات کے لیے اس پتے پر رجوع کریں:

  https://india-asean.mic.gov.in/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1008

ش ح ۔  ع س۔ ت ع۔

 


(Release ID: 1693910) Visitor Counter : 168