وزارت دفاع

لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی نے وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی

Posted On: 01 FEB 2021 12:35PM by PIB Delhi

لیفٹیننٹ جنرل چنڈی پرساد موہنتی، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم فروری 2021 کو وائس چیف آف آرمی اسٹاف کی ذمہ داری سنبھال لی۔

دہرادون نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھدک واسلا اور انڈین ملیٹری اکیڈمی دہرادون کے لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی کو 12 جون 1982 کو راج پوت ریجمنٹ میں کمیشن دیا گیا تھا۔ چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں اس جنرل افسر نے تنازعات سے بھرے خطوں میں  کئی شعبوں میں کمانڈنگ، اسٹاف کی حیثیت سے اور انسٹریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن پر اور پھر شمال مشرق میں ایک دستے  کی کمانڈنگ کی۔ انہیں دو بریگیڈوں کی کمانڈنگ کا بے نظیر امتیاز حاصل ہے۔ پہلے موقع پر انہوں نے کنٹرول لائن پر یہ ذمہ داری انجام دی اور اس کے بعد جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کی ایک کثیر اقوامی بریگیڈ کو سنبھالا۔ بعد ازاں انہوں نے شورش زدہ ماحول میں جوابی کارروائی کے لیے رنگیا نشیں ڈویژن کی کمان سنبھالی اور پھر فورا ہی ڈوکلام سانحہ کے بعد سکم نشیں تری شکتی کور کی کمان سنبھالی۔ اس جنرل افسر کو ایک یہ  بھی بے نظیر امتیاز  حاصل ہے کہ  انہوں نے دو انتظامی اداروں کی کمان سنبھالی: جودھ پور کے ذیلی علاقے میں میجر جنرل کی حیثیت سے اور اتر بھارت علاقے میں لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے۔

ڈیفنس سروسیز اسٹاف کالج ویلنگٹن، ہائر ڈیفنس مینجمنٹ کورس سکندر آبا د  اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دلی کے ابنائے قدیم  میں شامل اس جنرل افسر کی اسٹاف اور انسٹرکشنل ذمہ داریوں میں ذیل کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔این ڈی اے میں انسٹریکٹر ، بختر بند بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، سشلس میں فوجی مشیر، ایم ایس برانچ میں کرنل ملٹری، سکریٹری(سلیکشن)،  اسٹرن تھیٹر میں ایک کور کے بریگیڈیئر جنرل اسٹاف (آپریشن) اور آپریشنل لاجسٹک اور اسٹریٹجک موومنٹ کے ڈائریکٹر جنرل۔

لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی بحیثیت وائس چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی کے جانشین ہیں۔ جنرل سینی فوج میں چار دہائیوں پر مشتمل شاندار کارکردگی کے بعد 31 جنوری 2021 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔

 

VCOAS42OAV.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-1007

ش ح ۔  ع س۔ ت ع۔

 



(Release ID: 1693881) Visitor Counter : 190