وزارت دفاع

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب کرن ریجیجو نے یومِ جمہوریہ ایوارڈ 2021 عطا کئے


اتر پردیش کی جھانکی کو بہترین جھانکی قرار دیا گیا

وزارتوں / محکموں کے درمیان بایو ٹیکنا لوجی کے محکمے نے اعلیٰ اعزاز حاصل کیا

Posted On: 28 JAN 2021 4:20PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 28 جنوری / نو جوانوں کے امور  اور کھیل کود کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب  کرن ریجیجو نے  یومِ جمہوریہ کی پریڈ  2021 میں شرکت کرنے والوں کو  28 جنوری ، 2021 ء کو  نئی دلّی میں ایوارڈ اور انعامات سے نوازا ۔   اتر پردیش کی جھانکی  کو 17 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں    کی 32 جھانکیوں  ، وزارتوں / محکموں اور نیم فوج دستوں کی 6 جھانکیوں اور وزارتِ دفاع کی  6 جھانکیوں میں  ، جن میں  ملک کی گوناگوں  ثقافتی وراثت  ، اقتصادی ترقی  اور دفاعی قوت   کی عکاسی کی گئی تھی  اور جنہیں   26 جنوری ، 2021 ء راج پتھ پر چلایا گیا تھا ،  اتر پردیش  کی جھانکی کو  بہترین  جھانکی  قرار دیا گیا ۔  اتر پردیش   کی جھانکی  ایودھیا کے موضوع پر تھی ، جو  اتر پردیش   کی ثقافتی وراثت ہے ۔

          تری پورہ کی جھانکی  کو  دوسرے نمبر کی  بہترین  جھانکی قرار دیا گیا   ۔ اس جھانکی میں   خود  کفالت  ( آتم نربھر ) کے حصول کے لئے  سماجی اقتصادی پیمانوں میں   ماحول دوست   روایات کو فروغ   دینے پر   زور دیا گیا تھا ۔   شمال مشرقی ریاست   میں 19 قبائل   آباد ہیں   ، جو بانس  کے وسائل سے  مالا مال ہے اور دنیا میں   21 قسم کی نباتات  فراہم کرتا ہے ۔ اس جھانکی میں   بانس کی نسلوں   اور  قبائل  کی وراثت  کی عکاسی کی گئی تھی ، جو اپنے روایتی لباس میں  بانس کے بنے  ماسک لگائے ہوئے موجود تھے ۔

          اترا کھنڈ کی جھانکی  ‘ دیو بھومی ’ – ‘ بھگوانوں کی سر زمین ’ کو ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تیسری  سب سے اچھی  جھانکی قرار دیا گیا ۔  جھانکی کے  سب سے آگے  ریاست کے  جانور  مشکی ہرن  کو دکھایا گیا  تھا ۔ ریاستی پرندہ   ‘ مونل ’ اور ریاستی پھول  ‘ برہما کمل ’ کو بھی دکھایا گیا تھا ، جو کیدار کھنڈ  اور ہمالیہ کے  اونچائی  والے علاقوں میں ملتے ہیں ۔ جھانکی کے درمیان میں  بھگوان شیو کی گاڑی  ‘ نندی ’ کو دکھایا گیا تھا  ۔ جھانکی کے  سب سے آخر میں بھگوان کیدار کے مندر کو دکھایا گیا تھا ، جو 12 جیوتر  لِنگاؤں میں سے ایک ہے ۔ دِویہ  شِلا  کو   مندر  کے پیچھے دکھایا گیا تھا ، جو کیدار ناتھ کو 2013 ء کے سیلاب میں  بچانے والی مقدس پہاڑی ہے ۔      

          مختلف وزارتوں  / محکموں  اور نیم فوجی دستوں  کی 9 جھانکیوں اور  وزارتِ دفاع کی 6 جھانکیوں میں  بہترین جھانکی کا اعزاز  بایو ٹیکنا لوجی  کے محکمے نے حاصل کیا ۔  اس جھانکی میں  آتم نربھر بھارت ابھیان ، کووڈ  ، مختلف  طریقوں سے  ویکسین تیار کرنے کے عمل  کی عکاسی کی گئی تھی ۔ بایو ٹیکنا لوجی کا محکمہ  سماجی مطابقت کے ساتھ  اختراعی مصنوعات   میں تیزی لانے  کا ماحول  تیار کرنے پر  توجہ مرکوز کرتا ہے ۔  

          مرکزی محکمۂ تعمیراتِ عامہ ( سی پی ڈبلیو ڈی ) کی جھانکی ، جس کا عنوان ‘ امر جوان ’ تھا ، کو  مسلح افواج کے شہید ہیرو ز کو  خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔   امر جوان  نامی جھانکی   نے راج پتھ پر   قربان ہونے والے  سپاہیوں  کو   لا فانی بنا دیا ۔  ٹریکٹر کے سب سے آگے  نیشنل وار  میموریل  بنایا گیا تھا  ، جو  بھارتی مسلح افواج کو اعزاز   پیش کرنے کے لئے ہے ۔ جھانکی کے دونوں جانب  سپاہیوں  کے جوش و خروش   کی عکاسی کی گئی تھی ۔  یہ پوری جھانکی تازہ پھولوں سے  ، اُن کے قدرتی   رنگوں سے ملاکر تیار کی گئی تھی  ، جو آنکھوں کو بہت بھلا لگتا ہے ۔

          جناب کرن ریجیجو نے دلّی کے  ماؤنڈ آبو پبلک اسکول اور ودیا بھارتی  اسکول روہنی  کو  بہترین ثقافتی   کار کردگی کا ایوارڈ  دیا ۔ اِن بچوں نے  خود کفیل بھارت  کے ویژن  آتم نربھر بھارت کی عکاسی کی ۔  تاریخی راج پتھ   سے گزرتے ہوئے   اسکول  کے 38 لڑکوں  اور 54 لڑکیوں نے  ہمارے  خوابوں کا آتم  نربھر بھارت  بنانے کے لئے پورے بھارت کی تصویر  پیش کی ۔  اُن کے  سحر انگیز  رقص  نے   اقتصادی ترقی  ، ٹیکنا لوجی کی ترقی ، نئی تعلیمی پالیسی ، ہنر مندی کے فروغ  اور خواتین کو با اختیار بنائے جانے کی عکاسی کی ۔

          نئی دلّی کے ، دلّی تمل ایجوکیشن  ایسوسی ایشن  سینئر سیکنڈری اسکول  نے  اسکولی بچوں نے کنسولیشن پرائز حاصل کیا ۔ اِن بچوں نے تمل ناڈو کے  لوک فنون اور  گونا گوں روایات کا اظہارکیا ، جو کئی نسلوں سے  منتقل ہوتی آ رہی ہیں ۔ یہ لوک رقص  مندروں کے  تہواروں  اور سماجی  تقریبات میں  پیش کئے جاتے ہیں  ، جو گاؤوں میں بہت مقبول ہیں ۔  رنگا رنگ کپڑوں میں ملبوس ، اِن بچوں نے   اپنے رقص سے   دیکھنے والوں کو   مسحور کر دیا ۔

          اس موقع پر وزارتِ دفاع  اور دیگر وزارتوں  / محکموں کے سینئر عہدیدار  ، بہت سے فنکار اور یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت  کرنے والے بچے  موجود تھے ۔ جناب کرن ریجیجو نے شرکاء سے گفتگو کی اور پریڈ میں  ، اُن کی  کار کردگی کے لئے انہیں  مبارکباد دی ۔

           

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔   )

U. No. 907

 


(Release ID: 1693027) Visitor Counter : 271