ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزارت کی ٹیکسٹائل کمیٹی  نے ،ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو ،جاپان کی مارکیٹ میں فروغ دینے کے لیے ،جاپان کے، میسرس نسین کین معیار کے تعین قدر کے مرکز کے ساتھ، مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 27 JAN 2021 6:39PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ٹیکسٹائل کی  وزارت میں ٹیکسٹائل کمیٹی اور جاپان کےمیسرس نسین کین معیار کے تعین قدر کے مرکزکے درمیان آج ویڈیو کانفرینسنگ  کے ذریعہ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی ایک با قائدہ تقریب منعقد کی گئی ۔ 02ستمبر 2020 کو وزیر اعظم  کے زیر قیادت منعقدہ مرکزی کابینہ کی اپنی میٹنگ میں ان دونوں تنظیموں کے درمیان مفاہمت نامے(ایم او یو)  پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔ دستخط کرنے کی اس تقریب کی صدارت ، ہندوستان کی جانب سے ٹیکسٹائل نیز خواتین اور بچوں کی فروغ کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی  جبکہ جاپان کی جانب سے حکومت جاپان کی اقتصادی ، تجارت اور صنعت کے وزیر مملکت عزت مآب یسو ماسا ناگا ساکا نے کی ۔

اس مفاہمت نامے کا اصل مقصد ، ٹیسٹنگ ، معائنے اور انداز قدر ، تربیت اور صلاحیت سازی ، تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی ) اور صلاح مشورے کے ذریعے جاپانی خریداروں کی ضرورت کے مطابق معیار کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکسٹائل کی تجارت اور صنعت کو مطلوبہ حمایت فراہم کرنا ہے ۔ توقع ہے کہ اس مفاہمت نامے سے جاپان کو ٹیکسٹائل اور ملبوسات  (ٹی اور اے) کی برامدات  کو بڑھاکر  باہمی تجارت میں استحکام پیدا ہوگا  جو کہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا برآمدات کا  مرکز ہے ۔

اس مفاہمت نامے سے باہمی تبادلہ خیال میں باقاعدگی پیدا ہوگی اور یہ دونوں ملکوں کے مہارت کے متعلقہ  شعبوں کے مطابق تعلقات میں استحکام پیدا کرے گا ۔ دونوں اداروں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ وہ متعلقہ تکنیکی معلومات اور دستاویزات، ایک دوسرے کےساتھ مسلسل بنیاد پر ساجھا اور ان کا تبادلہ  کریں گے اور معیارات ، کوالٹی کی یقین دہانی سے متعلق ضوابط ، ٹیسٹنگ سے متعلق مشترکہ تحقیقی پروجیکٹ ، صنعت کو اعداد و شمار کی تشہیر کے لیے یوزر فرینڈلی ٹولس کی تیارتی سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھیں گے نیزدونوں ملک  ٹیکسٹائل کے اقداری سلسلے (ٹی وی سی) کے لیے وسائل کی سہولیت فراہم کریں گے ۔

 

 

دستخط کرنے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوے محترمہ اسمرتی زوبین  ایرانی  نے ہندوستان اور جاپان کے دوران دوستی اور روحانی یکسانیت  کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور تہذیبی  تعلقات کی طویل اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انھوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دانشمندانہ قیادت کے تحت ہندوستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید گہرا اور مستحکم کرنے کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیر موصوف نے جاپان کو برامدات کے لیےکوالٹی کے سخت  معیارات سے تعلق رکھنے والے چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مفاہمت نامے سے جاپان میں قائم درآمد کاروں کے ذریعہ سے مختلف کوالٹی طریقۂ  کار سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔ اس کے علاوہ اس سے ہندوستانی برآمد کاروں کو ٹیکنولوجی کو اپنانے نیز بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی تاکہ مصنوعات کی کوالٹی کو اور بہتر بنایا جا سکے اور جاپانی در آمد کاروں کی مطلوبہ توقعات کو پورا کیا جا سکے ۔

انھوں نے دونوں تنظیموں کے کام کرنے کے طور طریقوں پر بھی بات کی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس سے دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبے  کو استحکام  حاصل ہوگا  اور اسی کے ساتھ ساتھ یہ ہندوستان سے سورسِنگ کو بھی بہتر بنائے گا ۔ انھوں نے یہ اعادہ  بھی کیا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت ، ہندوستانی مفادات کو حاصل کرنے کے مواقع سے پورا استفادہ  حاصل کرےگی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوے جاپان کے اقتصادی ، تجارتی اور صنعت کے وزیر مملکت جناب یسو ماسا ناگا ساکا  نے اجاگر کیا کہ ہندوستان ، جاپانی صنعت کے لیے ایک بڑی منڈی ہے ۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان اور جاپان کے تجارتی تعلقات میں نمایا ں پیشرفت ہوگی ۔

ہندوستان اور جاپان نے 2011 میں ایک جامع اقتصادی ساجےداری کے سمجھوتے (سی ای پی اے ) پر دستخط کیے تھے جو ہندوستان سے جاپان کے لیے صفر ڈیوٹی پر ملبوسات کی در آمد کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔  سی ای پی اے کے با وجود دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکسٹائل اور ملبوسات  (ٹی اور اے) کی تجارت اوسطاً رہی ہے ۔ جاپان دنیا میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا تیسرا سب سے بڑا درآمد کارہے۔ جب کہ ہندوستان چھٹا سب سے بڑا بر آمد کار ہے  اور ابھی تجارت کے لیے وسیع تر امکانات ہیں جو وا ہونے ہیں۔

اسی تناظر میں فروری 2019 میں ٹیکسٹائل کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی  وفد  تشکیل دیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد ٹیکسٹائل کے شعبے میں بر آمدات اور تعاون میں اضافہ کرنا اور سی ای پی اے کے فائدے سے استفادہ کے لیے شعبے کی شناخت کرنا شامل ہے۔ ان تمام امور کے  نتائج کے طور پر ٹیکسٹائل کمیٹی نے میسرس نیسین کین کوالٹی ایویلویشن مرکز ، جاپان  کے ساتھ مذاکرات شروع کیے جن کا مقصددونوں تنظیموں کے درمیان  اشتراکی  کاوشوں کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان  ٹیکسٹائل کی تجارت اور صنعت کو قابل قدر خدمات فراہم کرانا ہے ۔

 

 ٹیکسٹائل کمیٹی کے بارے میں

ٹیکسٹائل کمیٹی 1963 میں پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعہ قائم کی گئی تھی اور یہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت ایک باقاعدہ ادارہ ہے ۔ جس کا مقصد تمام قسم کے کپڑوں اور  کپڑوں کی مصنوعات کی کوالٹی کو اندرون ملک اور بر آمداتی منڈیوں کے لیے یقینی بنانا ہے۔ ٹیکسٹائل کمیٹی واحد ادارہ ہے جو تمام ٹیکسٹائل اقداری سلسلہ (ٹی وی سی ) کی کوالٹی سے متعلق تمام ضروریات کے لیے معیارات فراہم کرتا ہے جو کہ اس کے ملک بھر میں 28 دفاتر کے نیٹ ورک کے ذریعہ ملک گیر پیمانے پر ایک مربوط فارمیٹ میں فراہم کیے جاتے ہیں جن میں جدید ترین 19 لیبارٹریاں شامل ہیں جو متعلقہ قومی اور بین الاقوامی  معیارات سے منظور شدہ ہیں۔

نسین کین کوالٹی ایویلیوویشن سینٹر ، جاپان کے بارے میں

 نسین کین کوالٹی ایویلیوویشن سینٹر ، جاپان کی ایک سرکردہ ٹیسٹنگ اور معائنہ کی تنظیموں میں سے ایک ہے جو 1948 میں قائم کی گئی تھی اور جاپان میں ٹیکسٹائل کی تجارت اور صنعت کو عالمی پیمانے کی سہولتیں فراہم کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ اس سے چین ، انڈونیشیا، میامار ، ویتنام، بانگلہ دیش، کمبوڈیہ اور ہندوستان سمیت دیگر سات ملک  بھی استفادہ  کر رہیں ہیں۔

 

 

 

*************

 

ش ح۔ا ع۔ج

 (U: 897)


(Release ID: 1692896) Visitor Counter : 228