صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری سے متعلق اپ ڈیٹ


ملک بھر میں 23 لاکھ سے زائد صحتی کارکنان کی ٹیکہ کاری کی گئی
ٹیکہ کاری مہم کے 12ویں دن، شام 6 بجے تک تقریباً 3 لاکھ مستفیدین کو ٹیکہ لگایا گیا
ٹیکہ لگوانے کے بعد محض 0.0007 فیصد افراد کے داخل ہسپتال کیے جانے کے معاملات سامنے آئے
اب تک ٹیکہ کاری سے کوئی پریشان کن / شدید اے ای ایف آئی یا موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا

Posted On: 27 JAN 2021 7:45PM by PIB Delhi

 

ملک گیر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام 12ہویں دن بھی کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔ 28 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منصوبہ بند سیشن منعقد کیے گئے۔

کووِڈ19 سے تحفظ کے لئے ٹیکہ لگوانے والے صحتی کارکنان کی مجموعی تعداد آج 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ عارضی طور پر تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق 41599 سیشنوں کےتوسط سے مجموعی طور پر 2328779 مستفیدین کو (آج شام 6 بجے تک ) ٹیکہ لگایا گیا۔ آج شام 6 بجے تک منعقد ہوئے 5308 سیشنوں کے توسط سے 299299 مستفیدین کی ٹیکہ کاری کی گئی۔

حتمی رپورٹیں آج دیر رات تک مکمل کر لی جائیں گی۔

ٹیکہ لگوانے والے 79 فیصد مستفیدین پانچ ریاستوں یعنی کرناٹک، مغربی بنگال، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان سے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HT8H.jpg

آج 28 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکہ لگوانے والے مسستفیدین کی تعداد درج ذیل ہے:

 

نمبر شمار

ریاست / مرکز کا زیر انتظام علاقہ

ٹیکہ لگواچکے مستفیدین

 (عارضی اعداد وشمار)

1

آندھرا پردیش

8,491

2

آسام

162

3

بہار

606

4

چنڈی گڑھ

285

5

چھتیس گڑھ

10,906

6

دہلی

6,441

7

گوا

476

8

گجرات

1,366

9

ہریانہ

5,353

10

ہماچل پردیش

461

11

جموں و کشمیر

158

12

جھارکھنڈ

5,287

13

کرناٹک

33,124

14

کیرالا

10,541

15

لداخ

141

16

مدھیہ پردیش

60,194

17

مہاراشٹر

37,575

18

منی پور

360

19

میگھالیہ

482

20

میزورم

872

21

ناگالینڈ

547

22

اڈیشہ

1,195

23

پنجاب

4,636

24

راجستھان

71,632

25

سکم

257

26

تمل ناڈو

4,316

27

اتراکھنڈ

172

28

مغربی بنگال

33,263

میزان

2,99,299

 

ٹیکہ کاری مہم کے 12ہویں دن شام 6 بجے تک 123 اے ای ایف آئی ایس معاملات درج کیے گئے۔

اب تک مجموعی طور پر 16 افراد کو داخل ہسپتال کیا گیا۔ ٹیکہ کاری سے 0.0007 فیصد افراد کو داخل ہسپتال کیا گیا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں، بیکیرئیل سیپسس کے شکار ایک شخص کو اپولو ہسپتال، چنئی میں داخل کیا گیا۔ اسے23 جنوری کو ٹیکہ لگا تھا اور اسے 24 جنوری کو داخل ہسپتال کیا گیا۔

اب تک مجموعی طور پر 9 اموات درج کی گئی ہیں۔ ان میں سے کسی بھی موت کا تعلق کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری سے نہیں رہا۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اڈیشہ کے ایک 23 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

اب تک ٹیکہ کاری سے کوئی پریشان کن / شدید اے ای ایف آئی / موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

 

****

ش ح ۔اب ن

U-887


(Release ID: 1692821) Visitor Counter : 241