کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپریل سے نومبر   ، 2020 ء کے درمیان  کل 58.37 ارب امریکی ڈالر کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی  

Posted On: 27 JAN 2021 5:49PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 جنوری / براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) اقتصادی ترقی کا ایک اہم وسیلہ ہے اور  بھارت کی اقتصادی ترقی کے لئے غیر قرضہ جاتی مالیے  کا ایک اہم وسیلہ ہے ۔ حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ  سرمایہ کار دوست ایف ڈی آئی پالیسی  کو اپنایا جائے  ۔  اِن تمام اقدامات کا مقصد ایف ڈی آئی پالیسی کو  زیادہ  سرمایہ کار دوست بنانا   اور پالیسی کی ایسی خامیوں کو دور کرنا ہے ، جن سے ملک میں سرمایہ کاری کی آمد   میں رکاوٹ پڑتی ہو ۔  اِس سلسلے میں کئے گئے اقدامات  کے نتائج  آنے لگے ہیں  اور یہ ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں مسلسل اضافے سے بھی ظاہر ہوتا ہے ۔

          ایف ڈی آئی پالیسی اصلاحات  کے محاذ پر حکومت کے ذریعے  کئے گئے اقدامات  ، سرمایہ کاری میں  سہولت اور کاروبار میں آسانی  کے لئے اقدامات  کے نتیجے میں  ملک میں ایف ڈی آئی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔  بھارت میں  براہ راست بیرونی سرمایلہ کاری ( ایف ڈی آئی ) سے متعلق مندرجہ ذیل  رجحانات   ، اِس بات کی تصدیق کرتے ہیں   کہ بھارت  عالمی سرمایہ کاروں کے لئے  ایک ترجیحی  ملک ہے ۔

  • اپریل سے نومبر  ، 2020 ء کے دوران کل 58.37  ارب امریکی ڈالر   کی ایف ڈی آئی موصول ہوئی ۔ یہ کسی بھی مالی سال کے پہلے 8 مہینے میں سب سے زیادہ  ہے اور 20-2019 ء کے پہلے 8 مہینوں کے مقابلے 22 فی صد زیاد ہ ہے  ( 47.67 ارب امریکی ڈالر ) ۔
  • مالی سال 21-2020 ء ( اپریل تا نومبر، 2020 ء ) کے دوران ایکویٹی میں ایف ڈی آئی  کی آمد  43.85 ارب امریکی ڈالر ہے ۔  یہ بھی کسی مالی سال کے  پہلے 8 مہینے میں  سب سے زیادہ ہے   اور 20-2019 ء کے پہلے 8 مہینوں  کے مقابلے   37 فی صد زیادہ ہے  ( 32.11 ارب امریکی ڈالر ) ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.01.2021  )

U. No. 874

 


(Release ID: 1692741) Visitor Counter : 197