مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

بھارت رتن پنڈت گووند بلبھ پنت کے مجسمہ کو ہار پہنانے کی تقریب


بھارت کے عظیم لیڈر کے اعزاز کے لئے پنڈت پنت مارگ پر نئے مقام کو فروغ دیا جا رہا ہے

Posted On: 27 JAN 2021 5:34PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 27 جنوری / ہاؤسنگ اور شہری امور کے  مرکزی وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ  پوری نے نئی دلّی میں  پنڈت پنت مارگ پر بھارت رتن پنڈت گووند بلبھ پنت  کے مجسمہ  پر ہار چڑھانے کی تقریب  کی صدارت کرتے ہوئے  بھارت کی جدو جہد آزادی میں  ، اُن کے تعاون کو یاد کیا اور کہا کہ بھارت رتن   جناب  پنڈت گووند بلبھ پنت کے سفر اور فلسفے  کو   با وقار طریقے سے اعزاز دینے کے لئے ایک نئے مقام کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ اُن کا فلسفہ ، بھارتی شہریوں کو  ہمارے سماج اور ملک کی ترقی کے لئے بے لوث  خدمات  کی ترغیب دیتا ہے ۔  مجسمہ کو    چرچ روڈ  ، لوک سبھا مارگ ، راجیہ سبھا مارگ اور پنڈت پنت مارگ کے  چوراہے نمبر 48 پر نئے مقام پر  نصب کیا گیا ہے  ، جس کے  چاروں طرف اہم مقامات ہیں ۔ اِس مقام کو عظیم بھارتی لیڈر کے اعزاز میں  شاندار طریقے سے فروغ دیا گیا ہے ۔  جی بی پنت میموریل سوسائٹی  کی چیئر پرسن  محترمہ ایلا پنت   ، جی بی پنت میموریل سوسائٹی   کی چیف ایڈیٹر  اور ایڈوائزر محترمہ کلثوم  نور سیف اللہ  اور  مجسمہ ساز  رام سوتر  ،  مہوا کے سکریٹری   درگا شنکر مشرا  اور  سی پی ڈبلیو ڈی کے  ڈائریکٹر جنرل ہار پہنانے کی اِس تقریب میں شریک تھے ۔

          تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  جناب پوری نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی  کے پیش کردہ ویژن کا نیا بھارت ایک ایسا بھارت ہے ، جو ہماری مالا مال تاریخ اور روایتوں  کو محفوظ رکھتا ہے  اور  ترقی اور ترقی پسند تبدیلی   پر زیادہ  توجہ دیتا ہے ۔  سینٹرل وِسٹا پروجیکٹ  ایک ایسی ہی کوشش ہے ، جس کا مقصد  آج کی ضروریات  کے  مطابق  بنیادی ڈھانچے میں کمی   کو دور کرنا   اور اِس کے ساتھ ساتھ ہمارے مجاہدینِ آزادی  کو اعزاز دینا  ، فعال تاریخ    ،  تعمیراتی  طرز تعمیر میں تنوع اور کلچر  کو فروغ دینا ہے ۔

          بھارت رتن  جناب گووند بلبھ پنت  کا مجسمہ ، اِس سے پہلے  رائے سینا روڈ اور  ریڈ کراس روڈ   کے دائرے کے قریب نصب تھا ۔  یہ نئی پارلیمنٹ بلڈنگ   کے اندر آ رہا تھا اور اِسے دوسری جگہ منتقل کرنے کی ضرورت تھی ۔  اِس حقیقت کو دیکھتے ہوئے  کہ پنڈت پنت مارگ کا نام بھارت رتن پنڈت گووند بلبھ پنت   کے نام پر رکھا گیا ہے ، چوراہے نمبر 48 کے سامنے  ، اِس کو دوبارہ نصب  کرنا سب سے مناسب جگہ تھی ۔ یہ جگہ چرچ روڈ  ، پنڈت پنت مارگ  ، لوک سبھا مارگ اور راجیہ سبھا  مارگ کا چوراہا ہے ۔ 

          پنڈت پنت کا مجسمہ  نئی دلّی میں   ، اُس وقت کے  صدرِ جمہوریہ ہند ڈاکٹر ایس رادھا کرشنن نے  1966 ء میں  نصب کرایا تھا ۔  گووند بلبھ پنت میموریل سوسائٹی  ملک بھر میں  یادگاری تقریبات منعقد کرنے کے لئے قائم کی گئی تھی    ۔ گذشتہ سالوں میں  ، اِس کی سربراہی   ملک کے صدر اور وزیر اعظم کرتے رہے ہیں ۔  سر دست  پنڈت پنت کی بہو محترمہ ایلا  پنت  ، جو سابق ممبر  پارلیمنٹ بھی ہیں  ، سوسائٹی کی چیئرپرسن ہیں ۔ 

          بھارت رتن گووند بلبھ پنت    ، متحدہ صوبوں کے وزیراعظم ( 1937 ء سے 1939 ء تک ) رہے تھے  ،  اتر پردیش کے پہلے وزیر اعلیٰ  ( 1946 ء – 1954 ء ) اور وزیر داخلہ  ( 1955 ء – 1961 ء ) رہے تھے اور انہیں   1957 ء میں بھارت رتن   سے نوازا گیا تھا ۔ پنڈت پنت اتراکھنڈ کے الموڑہ میں پیدا ہوئے اور  الہٰ آباد یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی کیا  ۔ انہوں نے  بھارتی شہریوں کو جمہوری طور پر   با اختیار بنانے پر توجہ دیتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.01.2021  )

U. No. 875


(Release ID: 1692740) Visitor Counter : 136