ٹیکسٹائلز کی وزارت

جناب یو پی سنگھ نے ٹیکسٹائل کی وزارت میں سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 27 JAN 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 27 جنوری / اڈیشہ کیڈر کے  1985 کے آئی اے ایس افسر جناب یو پی سنگھ نے آج یہاں حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت میں  سکریٹری کی حیثیت سے  چارج سنبھال لیا ہے ۔ اِس سے پہلے ، وہ  یکم دسمبر ، 2017 ء سے جل شکتی کی وزارت میں  آبی وسائل  ، دریا کی ترقی  اور گنگا کے احیاء کے محکمے  میں سکریٹری  کے عہدے پر  کام  کر رہے تھے ۔ انہوں نے   مرکزی اور ریاستی  حکومتوں میں  اہم    عہدے   سنبھالے ہیں اور انہیں  وسیع تجربہ ہے ۔  

          انہوں نے  یکم جون ، 2016 ء کو   آبی وسائل  ، دریا کی ترقی   اور گنگا کے احیاء  کی وزارت میں   ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر عہدہ سنبھالا  تھا اور وہ قومی آبی مشن   ( این ڈبلیو ایم ) کے  مشن ڈائریکٹر بھی رہے ۔ بعد میں انہوں نے  7 اکتوبر ، 2016 ء کو گنگا کی صفائی کے قومی مشن  ( این ایم سی جی ) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا ۔   وہ  پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت  میں   ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں ۔  انہیں  آبی وسائل  ، فائنانس  ، اسٹیل ، ٹرانسپورٹ   جیسے  سیکٹروں میں کام کرنے کا تجربہ ہے ۔  وہ بھارت میں آبی وسائل  کے لئے پالیسی  ، منصوبہ بندی اور بندوبست  میں کافی تجربہ کار رکھتے ہیں  ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 27.01.2021  )

U. No. 876

 


(Release ID: 1692737) Visitor Counter : 146