وزارت آیوش

’’آیوش سمواد ‘‘مہم


(میری صحت میری ذمہ داری)

Posted On: 25 JAN 2021 3:31PM by PIB Delhi

وزارت آیوش کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نئی دہلی کے ذریعہ منعقدہ ’’آیوش سمواد‘‘ (میری صحت، میری ذمہ داری) آیوروید اور کووِڈ۔19 وبائی مرض پر عوامی بیداری پھیلانے کے سب سے بڑے عوامی بیداری والے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ملک کے عوام کے لئے آیوروید معالجین کے ذریعہ پورے ملک میں 5 لاکھ سے زائد لیکچرس کا اہتمام کیا جائے گا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے وزارت آیوش کے اے وی سی سی پلیٹ فارم پر 18 سے 21 جنوری 2021 تک پورے بھارت میں ڈائرکٹروں، آیوروید کالجوں کے پرنسپل، طبی افسران، پی جی اور پی ایچ ڈی اسکالروں، پریکٹشنر حضرات اور دیگر شراکت داروں کے لئے، تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ۔اس تربیتی پروگرام میں پدم پھوشن وی ڈی دیویندر تری گونا؛ سکریٹری آیوش وید راجیش کوٹیچا؛ آیوش میں ایڈیشنل سکرریٹری  جناب پرمود کمار پاٹھک؛ جوائنٹ سکریٹری جناب پی این رنجیت کمار؛ جناب روشن جگی، ایڈوائزر آیوروید، وید منوج نیسری؛ بورڈ آف گورنرس آف سی سی آئی ایم کے چیئرمین وید جینت دیو پجاری، اے آئی آئی اے کی ڈائرکٹر تنوجا نیسری اور اے آئی آئی اے کی فیکلٹیز وید مہیش ویاس، وید میدھا کلکرنی، وید رماکانت یادو اور وید میرا بھوجانی نے شرکت کرنے والوں کی رہنمائی کی۔ اس پروگرام کے نوڈل افسر اے آئی آئی اے کے ڈائرکٹر وید اومیش تگاڑے ہیں۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے حوالے کے لئے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن اور کتابچہ تیار کیا ہے۔ تربیت یافتہ اہل کار آنے والے وقت میں پورے بھارت میں سرکاری دفاتر، غیر سرکاری شعبے کے ملازمین، اسکولوں، کالجوں،پنچایتی راج اداروں، گرام سبھاؤں، صنعتوں، مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں، این جی او، مہیلا ادیوگوں، آشا کارکنان اور صحتی عملے وغیرہ کے لئے لیکچروں کا اہتمام کریں گے۔

رہنمائی اور حوالے کے لئے معلومات پاور پوائنٹ پرزنٹیشن و تربیتی مواد آیوش، اے آئی آئی اے، سی سی آئی ایم، سی سی آر اے ایس، آر اے وی اور دیگر این آئی ایس، اسٹیٹ آیوش ڈائرکٹروں کی سرکاری ویب سئٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی اور یہ پورے بھارت میں لیکچرس کا اہتمام کرنے کے لئے رہنمائی فراہم کرے گی۔

ہر ایک تربیت یافتہ فرد سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بھارت کے عوام کے لئے 26 جنوری 2021 سے لے کر 30 مارچ 2021 تک فعال طور پر 5 لیکچرس میں حصہ لے اور بھارت کے عوام کے سامنے لیکچر س بھی پیش کرے۔

مہم کا مقصد:

اس مہم کا اہم مقصد عام لوگوں کو ’’کووِڈ۔19 وبائی مرض کے لئے آیوروید‘‘ کے موضوع پر بیداری پھیلانے کے لئے لیکچر سیریز کے توسط سے بیداری پیدا کرنا ہے۔ مہم کے تحت 05 لاکھ لیکچرس کے ذریعہ پورے بھارت میں تقریباً ایک کروڑ لوگوں کو مہیا کرائی گئی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن اور تربیت سے متعلق مواد کے توسط سے معلومات کی یکسانیت کو یقینی بنانا ہے۔

یہ مہم آیورویدکی اہمیت کو سمجھانے اور کووِڈ۔19 کے خلاف نبرد آزمائی میں نیز کووِڈ کے بعد آنے والے وقت کے لئے بھی بہت فائدےمند ہوگی۔ یہ مہم خصوصی طور پر آیوروید کے توسط سے کووِڈ۔19 کی انتظام کاری میں بیماری سے تحفظ، ترغیب فراہم کرنے والی، شفایابی اور بازآبادکاری کے کردار پر مرتکز ہوگی۔

اسٹیٹ آیوش ڈائرکٹرس اور این اے ایم ٹیم کے توسط سے مہم کی نگرانی ہوگی۔ لیکچرس اور مختلف سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ اسٹیٹ آیوش ڈائرکٹر کے ذریعہ مئی 2021 کے پہلے ہفتے میں پیش کی جائے گی۔

 

*******

ش ح۔ اب ن

U-851



(Release ID: 1692592) Visitor Counter : 159